جانئے 22 برس قبل کیا کہہ گئے تھے مولانا محمدسالم قاسمی


خطیب الاسلام حضرت مولانا محمدسالم قاسمی صاحب رحمۃ اللہ علیہ سابق مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند و نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ۱۸/اکتوبر ۱۹۹۷ء میں منعقد ہونے والی حج کانفرنس میں فرماتے ہیں کہ پیش آنے والے اس دشوار ترین مرحلے کا کامیاب حل اس کے سوا دوسرا نہیں ہے کہ عصری علوم کی جامع نئی درسگاہیں قائم کی جائیں اور قدیم صالح جدید نافع کے ایسے علماء تیار کیے جائیں جو اکیسوی صدی کی زبردست مادی ترقی سے نئی مسلم نسل کے سامنے آنے والے نئے سوالات،نئے شبہات،نئے اعتراضات اور نئی تلبیسات کے نہ صرف جواب ہی دے سکیں بلکہ ان کے مانوس افکار و نظریات کو ملحوظ رکھ کر ان کی محبوب زبان و اصطلاحات کے ذریعہ انہیں مطمئن بھی کرسکیں،اور نئے چیلینجوں کا کتاب و سنت کی روشنی میں معقول دلائل کے ساتھ ان کے تار پور بکھیر سکیں۔



 


(ماخوذ خطباتِ خطیب الاسلام جلد ۱ صفحہ ۱۹۹)


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی