رحمة للعالمین کی آمددنیا کے لیے عظیم نعمت الٰہی : مولانا خالد رشید 


دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل کے زیر اہتمام ”جلسہ سیرت النبی وسیر ت صحابہ ؓاور تحفظ شریعت “کا آغاز
لکھنو۔ رب کائنات نے اپنے حبیب خاتم الانبیاءرحمة للعالمین رسول اکرم کو قیامت تک آنے والے انسانوں کی رہ نمائی کے لیے مبعوث فرمایا۔ آپ کی مبارک آمدپوری دنیا کے لیے رب کریم کی عظیم ترین نعمت ہے۔ خوش قسمت ہیں وہ افراد جنہوںنے اس عظیم نعمت الٰہی کو حاصل کیا۔ آپ کی لائی ہوئی شریعت کے مطابق اپنی زندگی گزاری ۔خداوند قدوس نے آپ کی شریعت کو ایسی مکمل شریعت بنایا جس میں اب کوئی ترمیم یا تنسیخ نہیں ہونا ہے اوراحکام اسلامی کی حفاظت وبقا اسی شریعت میں رکھی گئی ہے۔ اس لیے اس سے واقف ہونا اورا پنی زندگی کو اس کے مطابق ڈھالنا ایک مسلمان کی حیثیت سے ہم سب پر لازمی ہے۔ 
ان خیالات کااظہارامام عیدگاہ لکھنو ¿ مولانا خالد رشید فرنگی محلی ناظم دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل نے کیا۔ وہ آج دارالعلوم میں ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے منعقد ہونے والے پہلے جلسے بعنوان ”جلسہ سیرت النبی و تحفظ شریعت“کوخطاب کررہے تھے۔ 
مولانا نے کہا نبی کریم کی لائی ہوئی شریعت دنیا کے تمام انسانوں خواہ وہ مسلم ہوں یا غیر مسلم، دنیا کے کسی خطے کے باشندے ہوں سب کے لیے عظیم تحفہ الٰہی ہے۔ اس شریعت میں انسان کی ولادت سے لے کر موت تک، عبادات، اخلاق ومعاملات اور تجارت، معاشرت، معیشت اور زندگی کے دیگر مسائل کا حل موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ رسول رحمتکی لائی ہوئی شریعت پر سب سے پہلے انسانوں کی جس جماعت نے پوری طرح عمل کیا وہ قدوسی جماعت صحابہ کرامؓ کی ہے۔ انسانوں کا وہ پاکیزہ گروہ ہم سب کے لیے تقلیدکا قابل صد رشک معیار اور نمونہ ہے۔صحابہ کرامؓ معیار حق ہیں۔ ان نفوس قدسیہ کو قرآن کریم نے رضائے الٰہی کا پروانہ عطا کیا ہے۔
جلسے کاآغاز دارالعلوم کے استاد قاری قمر الدین کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور اختتام مولانا خالد رشید فرنگی محلی کی دعا پر ہوا۔
اس موقع پر دارالعلوم کے تمام اساتذہ مولانا عتیق الرحمن ، مولانا محمد سفیان نظامی، مولانا عبداللطیف، مولاناا ظہر الدین، مولانامحمد رضوان ، قاری محمد ہارون، قاری تنویر عالم، قاری عبدالمغیث، قاری محمد انس، قاری محمد شمیم، قاری محمد ارشاداور طلبہ موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی