سہولیاتی مراکز سے مستفیض ہو رہے عازمین حج



حج 2020 کے عازمین حج کے لیے درخواست کے عمل کو آسان کرنے اور انہیں تمام قسم کی سہولیات مہیا کرانے کے لیے مرکزی حکومت نے بڑی پہل کی ہے۔




مرکزی حکومت کی جانب سے تحصیل سطح پر مدارس میں حج سہولیاتی مراکز کھولا گیا ہے جہاں تمام قسم کی مشکلات اور شبہات کو حل کیا جائے گا۔



ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے بنکی ٹاؤن ایریہ میں واقع مدرسہ عربیہ حنیف العلوم میں نواب گنج تحصیل کا سہولیاتی مرکز قائم کیا گیا۔


حج سنہ 2020 کے لیے درخواست کے عمل کو پورا کرنے کی تاریخ 10 نومبر طئے کی گئی ہے۔ اس سے قبل یہاں عازمین حج اپنی درخواست کے عمل کو پر کرنے کے لیے آ رہے ہیں۔ سہولیاتی مراکز کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہاں حج درخواستوں میں غلطیوں کی گنجائش کم ہوگی۔

حج سہولیاتی مراکز صرف درخواست کے عمل تک کے لیے نہیں ہے یہاں حج سے متعلق تمام شبہات اور دوران حج پیش آنے والی مشکلات کا حل فیسیلیٹرس کے ذریعہ بتایا جائے گا۔


سہولیاتی مراکز سے زیادہ لوگ مستفید ہوں اس کے لیے مساجد میں تہیر بھی کی گئی ہے، اس کی وجہ سے عازمین حج سہولیاتی مراکز پہونچ کر فائیدہ لے رہے ہیں۔ عازمین حج حکومت کے اس قدم کی کافی تعریف بھی کر رہے ہیں۔


ضلع میں کل چھ ایڈیڈ مدارس میں یہ فیسلیشن سینٹر کا قیام کیے گئے ہیں، جہاں مدارس کے ٹیچرس کو فیسیلیٹر بنایا گیا ہے فیسلیٹر تمام شبہات اور مشکلات کو حل کرنے میں مدد کریں گے۔


جدید تر اس سے پرانی