خواجہ محمد یونس کے نام پر کرکٹ لیگ کا آغاز

 




ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پہلا خواجہ محمد یونس میموریل ڈسٹرکٹ کرکٹ لیگ کا آغاز ہوگیا ہے۔




پانچ روزہ اس ٹورنامنٹ میں انٹر کالج سطحی کی 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس مقابلہ میں کل 8 میچ ہوں گے۔یہ ٹورنامنٹ کرانے کا مقصد یہ ہے کہ طلبہ میں کھیل کے تئیں دلچسپی پیدا ہوسکے۔


بارہ بنکی اور اس کے اطراف کے اضلاع میں تعلیمی شعبے میں توسیع کرنے والے خواجہ سید محمد یونس کو سماجی کاموں کے ساتھ کھیل میں کافی دلچسپی تھی۔



درجنوں مدارس اور تعلیمی ادارے تعمیر کرانے والے خواجہ محمد یونس کا رواں برس 4 مارچ کو انتقال ہو گیا تھا۔ انہیں کھیلوں میں خصوصی دلچسپی ہونے کی وجہ سے بارہ بنکی' کرکٹ ایسوسی ایشن' نے اس برس ان کے نام پر ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔


واضح رہے کہ خواجہ یونس نے ایجوکیشنل سوسائٹی کے ذریعہ مدارس اور میڈکل کالج قائم کئے تھے۔ خواجہ یونس ضلع میں چھپے ہوئے ہنر کو باہر لانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے تھے۔


اب ان کے اس مشن کو پورا کرنے کے لئے تنظیم نے طلبا کے لئے نصاب میں کھیل کو بھی جگہ دی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی