حضرت مخدوم شاہ مینا شاہؒ کے مزار شریف کو غسل دیا گیا


 عقیدت مندوں نے اپنی اپنی عقیدت میں شرابور ہو کر عطر گلاب کیوڑا سے حضرت مخدوم شاہ مینا ؒ کے مزار شریف کو غسل دیا اورپھولوں کی چادر پیش کی اسکے بعد تمام پیر زادگان و خاندان مینائیہ اور مختلف خانقاہوں کے سجادگان اور عقیدت مندوں کی موجودگی میں قل ودعا کا اہتمام کیا گیا۔ بعد نماز عصر حضرت مخدوم شاہ مینا شاہ ؒ کے والدین کا قل کی رسم اد کی گئی اور لنگر عام کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ بعد نماز عشاءمزار شریف پر صندل پیش کیا گیا اور پوری شب محفل سماع کادور چلتا رہا۔ اس موقع پر پیر زادہ شیخ راشد علی مینائی نے کہا کہ اولیاءاللہ کی نسبت جس کو حاصل ہو جائے اس کی دین و دنیا سب سنور جاتی ہے۔ وہیں انہوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ شریعت مطہرہ ہی سب پر مقدم ہے لہٰذا ہم جب بھی کسی بزرگ کے آستانے پر حاضر ہوں تو ادب و احترام کے ساتھ شریعت مطہرہ کا پورا خیال رکھیں تاکہ بزرگوں سے ہماری والہانہ وابستگی قابل قبول ہو۔


 


اس موقع پر پیر زادہ صغیر مینائی، پیر زادہ رئیس علی مینائی، پیر زادہ شاکر علی مینائی عرف بابو بھائی، زاہد علی مینائی، شہنشاہ علی مینائی، ثروت علی، امان علی سعد علی وغیرہ خاص طور سے شامل تھے۔
 مشہور قوال پوری رات صوفیانہ محفل سماع کریں گے۔
 کل کا پروگرام ۹ قل شریف بعد نماز ظہر مدرسوں کی جانب سے چادر پیش کی جائیگی۔۰۳:۴ بجے قل شریف مخدوم شاہ مینا شاہ ؒ کا۔ بعد عشاءصندل پیش کیا جائیگا۔ پوری رات مشہور قوال حضرات صوفیانہ کلام پڑھیں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی