رہ بنکی کے جی آئی آڈیٹوریم میں وزیر اعلی کنیا سمنگلا اسکیم کے تحت مستحقین کے درمیان چیک اور اسناد تقسیم کیے گئے۔
خیال رہے کہ ریاست اترپردیش میں لڑکیوں کی تعلیم وتربیت اور ان کو خود کفیل بنانےکے مقصد سے 'کنیا سمنگلا ' کی شروعات کی گئی۔
اس اسکیم کا بنیادی مقصد بیٹیوں کو مادر شکم میں قتل کر نے کو ختم کرنا، بیٹا اور بیٹیوں میں یکساں تناسب قائم کرنا، کمسن بچیوں کی شادی کو روکنا، لڑکیوں کی تعلیم و صحت کو فروغ دینا، لڑکیوں کو خود اعتماد بنانے میں مدد فراہم کرنا، لڑکیوں کی پیدائش پر سماج میں مثبت سوچ پیدا کرنا شامل ہے۔
اس سلسلے میں بارہ بنکی میں کل 729 افراد کو چیک اور اسناد تقسیم کیے گئے۔
بارہ بنکی کے جی آئی سی آڈیٹوریم میں اس اسکیم کے تحت ضلع کے تمام 729 مستحقین کو رکن پارلیمان اوپیندر راوت اور ڈی ایم آدرش سنگھ نے چیک اور اسناد تقسیم کیے۔ اس موقع پر خصوصی طور پر گورنر آنندی پٹیل کا لائیو خطاب بھی ہوا۔ اس کے علاوہ اس پروگرام میں تمام خواتین کو خاتون تحفظ کا حلف بھی دلایا گیا۔
زیادہ سے زیادہ خواتین اس کا فائدہ حاصل کر سکیں اس کے لیے اس اسکیم کی لیاقت بہت آسان رکھی گئی ہے۔ تین لاکھ تک کی آمدنی والی کوئی بھی خاتون اس کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ اس اسکیم میں لڑکی کی پیدائش پر ایک ہزار روپے، ایک برس پورا ہونے پر 2000 روپے، پانچویں جماعت میں داخلہ لینے پر تین ہزار روپے، ہائی اسکول میں چار ہزار روپے، انٹر میں پانچ ہزار روپے اور گریجویشن میں پہنچنے پر چھ ہزار روپے ملیں گے۔
اسکیم کے تحت چیک اور سند حاصل کرنے والی خواتین نے بے حد مسرت کا اظہار کیا۔