آل انڈیا سنی بورڈ کے وفد نے قدیم شہر کا دورہ کیا


 لکھنو ۔ آل انڈیا سنی بورڈ کے ایک وفد نے ربیع الاول کے جلسوں اور جلوس کے سلسلے میں قدیم لکھنو کا دورہ کیا اور فرنگی محل گیٹ، وکٹوریہ اسٹریٹ، نخاس چوراہے سے حیدر گنج تک عوامی مسائل کا جائزہ لیا۔ اس وفد کی قیادت بورڈ کے صدر مولانا محمد مشتاق نے کی۔اس سلسلے میں یہ طے کیا گیا کہ ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما کودیاجائے گا۔ اس میمورنڈم میں اس بات کا مطالبہ کیا جائے گا کہ چوںکہ ۱۱ربیع الاول کی شب میں ترکاری منڈی، اکبری گیٹ میں سیرت النبی کے جلسے منعقد ہوتے ہیں جن میں بڑی تعداد میں عوام مختلف سبیلوں پر بھی جمع ہوتے ہیں۔ ۲۱ ربیع الاول کو جلوس مدح صحابہؓ نکالا جائے گا ۔ لہٰذا وہ پورا علاقہ جہاں پر اووربرج کی تعمیر ہورہی ہے وہاں سڑک کی مرمت کرائی جائے اور تعمیراتی اشیاءکو ہٹواکر عام راستے کو عوام کے چلنے کے لائق بنایا جائے جس سے جلسوں اور جلوس میں شرکت کرنے والے عوام کو کسی زحمت کا شکار نہ ہونا پڑے۔
اس وفد میںمولانا محمد مشتاق، مولاناسفیان نظامی،محمد فاروق خاں، شہاب الدین قریشی، عمران قریشی، کلیم خاں، محمد اقبال، مختار قریشی، محمد قطب الدین قریشی، سید محمود، اسرائیل قریشی اور مختاراحمد شامل تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی