'ایکزٹ پول بی جے پی کی مارکیٹنگ اسٹریٹجی'


مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے بعد مختلف نیوز چینلز پر پیش کیے گئے ایکزٹ پول کو کانگریس نے بی جے پی کی مارکیٹنگ اسٹریٹجی قرار دیا ہے۔




بارہ بنکی میں ای ٹی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما پی ایل پنیا نے کہا کہ 'میڈیا میں جو حکومت کے خلاف کچھ پیش کرتا ہے تو اس کا استحصال کیا جاتا ہے۔ اس لئے میڈیا بھی انہیں کی بات کرتا ہے۔




پی ایل پنیا نے کہا کہ 'میں ایکزٹ پول کرنے والوں کی اہلیت پر سوال نہیں کھڑا کرتا، لیکن ایکزٹ پول بڑھا چڑھا کر پیش کئے گئے ہیں۔'


پنیا نے مزید کہا کہ 'کانگریس نے دونوں ریاستوں میں بہتر مظاہرہ کیا ہے۔ بی جے پی اپنے کارکنان کو خوش کرنے کے لئے اس قسم کے ایکزٹ پول کرا رہی ہے تاکہ اس کے کارکنان خوش رہیں۔


یہ سوال کئے جانے پر کہ گزشتہ کچھ انتخابات میں ایکزٹ پول ایک دم سٹیک بیٹھے ہیں تو غلط کیسے کہا جا سکتا ہے..؟


اس پر پنیا نے کہا کہ 'نتیجے آنے کے بعد ہی اس پر تبصرہ کیا جا سکتا ہے۔'


جدید تر اس سے پرانی