ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں پی ایل پنیا نے ضمنی انتخابات میں ناکامی کی وجوہات بتائی۔
ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں خصوصی گفتگو میں پی ایل پنیا نے ایک سوال کے جواب پر کہا کہ 'انتخابات میں تمام پارٹیاں زور لگاتی ہیں، لیکن کامیاب ایک ہی ہوتا ہے۔'
بی جے پی سے عوام کا اعتماد کم ہوا : پنیا
پی ایل پنیا کے مطابق 'یوپی کی 11 اسمبلی نشست کے ضمنی انتخابات میں ناکامی کے باوجود کانگریس کے حوصلے بلند ہے، کانگریس کو بھلے ہی کوئی نشست نہ جیتی ہو لیکن اسے اس بات کی خوشی ہے کہ اس کا ووٹ شئیر بڑھا ہے، جس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ بی جے پی سے عوام کا اعتماد کم ہوا ہے۔'
بی جے پی کو زیادہ نقصان نہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کو بھلے ہی ایک سیٹ کا نقصان ہوا ہو، لیکن اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ بی جے پی سے عوام کا اعتماد کم ہوا ہے اور کانگریس کے ووٹ شئیر میں اضافہ ہوا ہے۔
بہرائیچ ضلع کی بلہا سیٹ پر کانگریس امیدوار کو نوٹا سے کم ووٹ حاصل ہونے کے سوال پر پنیا نے کہا کہ 'کسی ایک سیٹ کے نتائیج سے پورے انتخابات کا جائیزہ نہیں لیا جا سکتا۔ ہر سیٹ کے مقامی مسائل ہوتے ہیں۔
پنیا نے دعویٰ کیا کہ 'کانگریس خامیوں کو دور کرکے آئیندہ انتخابات میں بہتر مظاہرہ کرے گی۔'
کانگریس کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی خامیوں کو درست کرکے آیندہ انتخابات میں بہتر مظاہرہ کرے گی۔