جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ٹیڈ ایکس 2019کا انعقاد


بریکنگ شیکلیس کے موضوع پر ایونٹ ٹیڈ ایکس جے ایم آئی 10 نومبر 2019 کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈاکٹر ایم اے انصاری آڈیٹوریم ، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منعقد ہو رہا ہے،  یہ ایونٹ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ اس ایونٹ کا اہتمام جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کی ٹیم کے ذریعہ اسٹوڈنٹس ویلفیئر ڈین آفس ٹیڈ ایکس کے ذریعہ فراہم کردہ لائسنس کے زیراہتمام کر رہی ہے۔
مسٹر سنجے ڈالمیا (چیئرمین- ڈالمیا گروپ آف کمپنی) افتتاحی ٹیڈیکس اسپیکر ہوں گے۔
 جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر اس تقریب کا افتتاح کریں گی اور پروفیسر ایس ایف۔ بصیر، ڈی ایس ڈبلیو مقررین، مہمانوں اور حاضرین کا استقبال کریں گی۔
 ٹیڈ ایکس کے تمام ایونٹس کی طرح، ٹیڈ ایکس جے ایم آئی میں معروف مقررین، پیشہ ور افراد، اور مختلف شعبوں کے ماہرین خطاب کریں گے جنھوں نے اپنے اپنے میدانوں میں اپنی کاوشوں اور کاموں کے ذریعے اپنی شخصیت کا لوہا منوایا ہے۔
مسٹر سنجے ڈالمیا کے علاوہ دیگر اسپیکر میں مسٹر اشتیاق امجد (وی پی - کوکا کولا)، میجر محمد علی شاہ (آرمی ویٹرن، موٹی ویشنل اسپیکر)، محترمہ اولیویا ڈیکا (سی ای او- شی فار چینج)، مسٹر شمس عالم (پیرالمپین)، مسٹر وکاس جین (شریک بانی، مائکرو میکس)، ذین
انور (اداکار، ہدایتکار - مینس ایکس پی) جیسی شخصیات خطاب فرمائیں گے۔
'' بریکنگ شیکلیس '' کا مرکزی خیال بنیادی طور پر اس بات پر مرکوز ہے کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد نے  کیسے کامیابی کے منازل طئے کئے  اور انھوں نے اپنی زندگی  کو خوش گوار کیسے بنایا،اس بابت ماہرین اپنی کہانی خود اپنی زبانی سنائیں گے۔
اس پروگرام کا مقصد سامعین کو مشکل ترین صورتحال سے نمٹنے کے لئے آنے والی  رکاوٹوں سے بچنے کی تدابیر سے آگا ہی  نیز  ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کو اچھے کاموں کی ترغیب دینا بھی ہے۔
 ٹیڈ ایکس جے ایم آئی ایک انوکھا قدم ہے جس میں ہر فرد خاص طور پر طلباء برادری معروف شخصیات سے مختلف انداز  میں سیکھ سکیں گے اور اپنے خوابوں کو شر مندہ تعبیر بنانے کے لئے ایسی ہستیوں سے سبق لے سکیں گے۔
ٹیڈ ایکس غیر منفعتی  ادارہ  ہے جو عام طور پر مختصر اور جامع خیالات کو لوگوں تک بہتر انداز میں پہنچانے کے معروف ہے۔ ٹیڈ ایکس کا آغاز 1984 میں ایک کانفرنس کے طور پر ہوا تھا۔ٹیڈ ایکس بین الاقوامی ادارہ ہے جو ٹاکس منعقد کراتی ہے جس میں کامیاب،نامور اور معاشرے کے پر اثر لوگوں کے تاثرات ریکارڈ کیے جاتے ہیں جس سے پھر دنیا کو اس قسم کی شخصیات کی زندگی کے تجربات اور کامیابیوں سے سیکھنے کو ملتا ہے۔ٹیڈ ایکس نے اب تک دنیا بھر کی تقریبا 110 زبانوں میں مختلف موضوعات پرٹاک ریکارڈ کرائے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی