جامعہ پروفیسر ایرو اسپیس میڈیکل ایسوسی ایشن (اسما)، ریاستہائے متحدہ امریکہ میں بطور فیلو منتخب 


جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے پروفیسر منا خان، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایرو اسپیس میڈیسن، انسٹی ٹیوٹ آف ایرو اسپیس میڈیسن، ویمن پورہ، بنگلورو میں بطور انڈین ایئر فورس فیلو منتخب ہوئے ہیں۔
وہ امریکہ کے ایرو اسپیس میڈیکل ایسوسی ایشن کے فیلو کے طور پر بھی منتخب ہوئے ہیں۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) پوری دنیا سے صرف چند سائنس دانوں کو ایس ایم اے فیلو سے نوازتی ہے۔
پروفیسر خان کو 15 نومبر 2019 کوآسام میں منعقدہ ایک تقریب میں ایئر مارشل ایم ایس بٹولا، ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز (اے آئی آر) نےیہ فیلو سرٹیفکیٹ عطا کیا۔



انہوں نےسہ روزہ 58 ویں سالانہ آسام کانفرنس جو 14 سے 16 نومبر، 2019 منعقد ہوا، اس میں اپنا تحقیقی مقالہ بھی پیش کیا جو خون کے انجماد اور اس سے نجات کے طریقہ کار پر مشتمل تھا۔
آئی ایس اے ایم ایک پیشہ ور تنظیم ہے جس میں ایرو اسپیس میڈیسن، سائیکالوجی، میڈیسن، فزیالوجی، بائیو فزکس، لائف سائنسز، میڈیکل الیکٹرانکس، ایرو اسپیس انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی اور اس سے وابستہ شعبوں کے ماہرین وابستہ ہیں۔
سوسائٹی کا مقصد ایرو اسپیس میڈیسن کے علوم اور فن کو فروغ دینا ہے تاکہ تحقیقات کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اور ساتھ ہی ہندوستانی فضائیہ کے لئے علم کو عام کیا جاسکے۔
ناسا ریاستہائے متحدہ امریکہ کی وفاقی حکومت کی ایک آزاد ایجنسی ہے جو سویلین اسپیس پروگرام، نیز ایروناٹکس اور ایرو اسپیس ریسرچ کی نگرانی کرتی ہے۔ ناسا ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ایس ایم اے کی کارپوریٹ ممبر بھی ہے۔


 


 


جدید تر اس سے پرانی