انڈین بینک 40 ایم ایس سی کرنے والے طلبا کو تر بیت دے گا 

 


جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ معاشیات نے حال ہی میں متعارف کروائے گئے سیلف فنانسڈ ایم ایس سی کے طلباء کے لئے ایک خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا۔ 

انڈین بینک کے سینئر زونل منیجر مسٹر راکیش کمار اگروال نے انڈین بینک کے قیام(15 اگست 1907) کے بعد کے حالات  اور چیلنجز پر  کلیدی خطبہ پیش  کیا۔

لیکچر کے دوران انہوں نے کہا کہ انڈین بینک ایم ایس سی کرنے والے تقریبا  40 طلبا کو(بی ایف اے) انٹرنشپ کم پروجیکٹ کے چوتھے سمسٹر مکمل ہونے کے بعد اپنے یہاں انڈکشن پروگرام میں  شامل کرے گا۔

ایم ایس سی (بی ایف اے) 1 اکتوبر 2019 کو متعارف کرایا گیا پروگرام ڈیجیٹل دور میں مہارت کی ترقی اور ملازمت کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ یہ طلباء کو انٹرنشپ کے راستے سے تجربہ اور تربیت کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

لیکچر میں فیکلٹی ممبران، ریسرچ اسکالرز اور شعبہ کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

اختتامی سیشن میں، شعبہ کے سربراہ، پروفیسر حلیمہ سعدیہ رضوی نے کہا کہ مذکورہ کورس طلباء کو بینکاری کے شعبے میں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی