جامعہ میں ایڈیکٹو مینوفیکچرنگ ایپلی کیشنز پر فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد

+
 دہلی این سی آر علاقوں    میں کام کرنے والے اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز کے لئے ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ (اے ایم) ایپلی کیشنز کے موضوع پر ایک فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام (ایف ڈی پی) کا انعقاد 4 8تا نومبر ، 2019 کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں کیا گیا۔
ایف ڈی پی ، کی سرپرستی میں اے آئی سی ٹی ای ٹریننگ اینڈ لرننگ (اے ٹی اے ایل ) اکیڈمی کے زیر اہتمام ، مکینیکل انجینئرنگ شعبہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر عابد حلیم نے کی۔اے ٹی اے ایل نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں متعدد تربیتی پروگراموں کا انعقاد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ایف ڈی پی ، جواے ٹی اے ایل اکیڈمی کی ایک امپاورنگ فیکلٹی ہے ، اس کا مقصد اعلی تعلیم کے حصول ،اس کی رسائی ، مساوات اور معیار کے حصول کے لئے فیکلٹی کو بااختیار بنانا ہے۔
اس پروگرام کے لئے دلی این سی آر میں واقع اداروں میں کام کرنے والے فیکلٹی ممبروں اور ریسرچ اسکالرز بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے پچاس امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔
منتخب امیدواروں میں ، 40 افراد نے شرکت کی جن میں 30 مرد اور 10 خواتین نے کامیابی کے ساتھ پروگرام مکمل کیا۔ شرکاء انجینئرنگ ، فن تعمیر اور میڈیکل سائنس سے تھے۔
افتتاحی سیشن میں آئی آئی آئی ٹی ایم ، گوالیار کے ڈائرکٹر پروفیسر ایس جی دیشمکھ نے ایف ڈی پی کا افتتاح کیا اور پروفیسر معین الدین ، سابق پی وی سی ، ڈی ٹی یو اور سابق ڈائریکٹر این آئی ٹی ، جالندگھر افتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی تھے۔
پروفیسر ابراہیم ، ڈین ، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر عمران خان ، سربراہ مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
پانچ دنوں پر مشتمل 19 سیشنوں کے میں دانش گاہوں اور صنعتوں سے وابستہ تقریبا 18 مقررین نے لیکچر دیئے اور مختلف شعبوں میں اے ایم اور ان کی درخواستوں پر ڈیمو سیشن دیئے۔
مقررین نے اسکیننگ ، معائنہ ، سافٹ ویئر سپورٹ ، 3 ڈی پرنٹنگ ٹکنالوجی ، نئی تحقیق اور کمپوزٹ ، ریشم پرنٹنگ اور مشین مینوفیکچرنگ کے ساتھ ہونے والی ایپلی کیشنز کے موضوعات کا احاطہ کیا۔
ایف ڈی پی پروگرام کے مقررین نے شرکا کو جملہ شعبوں میں ہونے والی نئی پیش رفت سے آگاہ کیا اور معاشرتی مسائل کو حل کرنے کے لئے اضافی ٹیکنالوجی کو سیکھنے پر زور دیا۔
 اے ایم ایک وسیع میدان ہے جس میں مکینیکل ، کمپیوٹر ، طبیعیات ، کیمسٹری ، الیکٹریکل اور الیکٹرانکس کے پیشہ ور افراد کی ضرورت رہتی ہے۔
اے ایم انجینئروں کو نئے صنعتی انقلاب کے چیلنجوں کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے اور میڈیکل ، پروڈکٹ ڈیزائنرز ، خوراک اور ذرعی ماہر ین و محققین کے ساتھ ملازمتوں میں موقع فراہم کرتا ہے۔


احمد

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی