جامعہ اکیڈمک ریپوزٹری کے ذریعے فیکلٹی ممبران کی کاوش کو دیکھناممکن 


ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایک آن لائن جامعہ اکیڈمک ریپوزٹری تیار کیا ہے جس میں اس وقت 500 کے قریب نسخے، 750 نادر کتابیں، 470 مقالات، 500 اردو کے پرانے سیریلز اور 30 جلدوں پر مشتمل پرانے اخبارات موجود ہیں۔ 

ان مکمل متون کو کسی بھی کونے سے چوبیسوں گھنٹے کسی بھی وقت مذکورہ ویب سائٹ (www.jar.jmi.ac.in/xmlui) سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ 

یہ وسائل نیشنل ڈیجیٹل لائبریری پر بھی دستیاب ہیں جو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ذریعہ تعلیم کے قومی مشن کے تحت وزارتانسانی وسائل کی ترقی کی ایک پہل ہے جس کوتحقیق و ریسرچ کے لئے ون ونڈو سرچ کے بطور فراہم کیا گیا ہے۔ 

لائبریری جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی کی کتابوں اور مواد کو بھی جے اے آر پر اپ لوڈ کرے گی۔ فیکلٹی کے ان مطبوعات کو انٹرانیٹ پر یونیورسٹی میں کہیں بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 

لائبریری نے تمام ممبران اور محققین اور اساتذہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے تحقیقی مقالے کی پی ڈی ایف کاپی universitylibrarian@jmi.ac.inجے اے آر پر پر اپ لوڈ کرنے کے لئے ارسال کریں۔

نومنتخب یونیورسٹی لائبریرین ڈاکٹر طارق اشرف نے کہا کہ اس سے یونیورسٹی کے تنوع کا اندازہ لگایا جا سکے گا، تحقیقی کام کو وسیع پیمانے پر تشہیر ملے گی اور تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔

لائبریری نے یونیورسٹی میں فیکلٹی ممبران اور محققین سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ لائبریری میں نمائش کے لئے اپنی شائع شدہ کتابوں کی ایک کاپی پیش کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی