آج سیرت کے جلسوں میں اسلام کے پیغام امن ورحمت کو بیان کیا جائے : مولاناخالد رشید


دارالعلوم فرنگی محل میں”جلسہ سیرت النبیوسیرت صحابہؓ اور تحفظ کا شریعت “کا اہتمام
لکھنو ¿،۸نومبر۔
سرورکائنات خاتم الانبیاءرسول اکرم کی سیرت مبارک کے سب سے روشن اور جلی عنوانات رحمت وامن ہیں۔ آپ کو رب العالمین نے”رحمة للعالمین “یعنی دنیا جہاںپر (اپنی )رحمت ہی کے لیے بھیجا ہے۔آپ کو رب العالمین نے ”خلق عظیم “کے خطاب عالی سے سرفراز فرمایا۔ تمام مخلوق خداوندی خواہ وہ انسان ہوں یا حیوان سب پر آپ کی رحمت وشفقت عام تھی۔
ان خیالات کااظہار امام عیدگاہ وقاضی شہر لکھنو ¿ مولانا خالد رشید فرنگی محلی ناظم دارالعلوم فرنگی محل نے کیا ۔ وہ آج دارالعلوم فرنگی محل کے تحت علامہ عبدالرشید فرنگی محلی ہال میںماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے ہونے والے دسویں ”جلسہ سیرت النبی وسیرت صحابہؓ اور تحفظ شریعت “کو خطاب کررہے تھے۔
مولانا خالد رشید نے کہا کہ رسول اکرم نے احترام آدمیت اور عظمت انسانیت کی اہمیت بتانے کے لیے فرمایا کہ مخلوق تو سب پروردگار عالم کاکنبہ ہے اور خداوند قدوس کو اپنے بندوں میں سب سے زیادہ محبوب وہ ہے جو اس کے کنبے کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔ آپ نے رحمت الٰہی کے حصول کے لیے بندگان خدا پر رحمت وشفقت کو شرط اور ذریعہ قرار دیا۔ آپ کا ارشاد مبارک ہے: رحم کرنے والوںپر رحمن کی رحمت ہوتی ہے اگر تم اہل زمین پر رحم کرو گے تو وہ جو آسمان پرہے تم پر رحمت نازل کرے گا۔مولانا نے تمام مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگیوںمیںسیرت نبوی اپنانے کی بھر پورکوشش کریں تاکہ دنیا وآخرت میںکامیاب اور سرخ رو ہوں۔ 
مولانا فرنگی محلی نے کہا کہ آج علمائے کرام میلاد کی محفلوں اور سیرت کے جلسوں میں اسلام کے پیغام امن ورحمت کو خوب عام کریں۔ امن وسلامتی، رحمت وشفقت کے لیے ترستی دنیا کواس دور میں رسول اکرم کے پیام رحمت وامن کی آج بے حد ضرورت ہے۔
جلسے کاآغاز قاری قمر الدین استاد دارالعلوم فرنگی محل کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ 
اس موقع پر دارالعلوم کے تمام اساتذہ مولانا عتیق الرحمن ، مولانا عبدالرب، مولانا عبداللطیف، مولانامحمد رضوان ، قاری محمد ہارون، قاری تنویر عالم، مولاناعبدالمغیث، قاری محمد انس، قاری محمد شمیم، قاری محمد ارشاداور طلبہ موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی