جامعہ  پروفیسر اور سابق طالب علم کے مشترکہ کوششوں سے منشہ شہود پر آنے والی کتاب کا اجراء



پروفیسر شاہد احمد، پروفیسر، شعبہ معاشیات،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ادارہ کے ہی ایک سابق طالب علم ڈاکٹر انجلی ٹنڈن کی مشترکہ کوششوں سے منشہ شہود پر آنے والی کتاب”ہندوستانی معیشت میں ساختی تبدیلی اور توانائی کے استعمال کی پیمائش: ایک ان پٹ آؤٹ پٹ نقطہ نظر“کا آج کا آئی ایس آئی ڈی میں ناگیش کمار، ساوتھ اینڈ ساوتھ ویسٹ ایشیاء (ایس ایس ڈبلیو اے) کے ڈائریکٹر اوراقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیاء اور بحر الکاہل (UNESCAP-SSWA)کے صدرکے ہاتھوں اجراء عمل میں آیا۔
یہ کتاب 'پائیدار ترقیاتی اہداف کے نفاذ کی حمایت میں پالیسی تجزیہ کے عنوان سے منعقدہ ایک ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں جاری کی گئی۔
کتاب کا پیش لفظ پروفیسر ٹی سی اے اننت، سابق چیف شماریات دان، حکومت ہند نے لکھا ہے اور اسے بک ویل پبلشرز نے لکھاہے۔
پروفیسر احمد نے بین الاقوامی تجارت، سرمایہ کاری اور ترقی کے شعبوں میں پہلے سے ہی 5 کتابیں رقم کی ہیں۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی جرائد میں کثیرالجہتی تجارتی گفت و شنید، علاقائی اقتصادی تعاون اور جنوب تعاون جیسے مسائل  94 تحقیقی  مقالات تحریر کیے ہیں۔
پروفیسر احمد بطور سینئر ماہر معاشیات اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کے کانفرنس (UNCTAD) میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے شعبہ معاشیات کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔انھوں نے ڈائریکٹر، سنٹر برائے جواہر لال نہرو اسٹڈیز اور  جامعہ ملیہ اسلامیہ  کے فنانس آفیسر کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی