ریاست اتر پردیش کے ضلع بارابنکی میں جشن عید میلادالنبی کے موقع پر کل ہند نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مختلف حصوں کے شعراء نے اپنے کلام پیش کئے۔
اترپردیش کے ضلع بارابنکی کے فتح پور قصبہ میں جشن عیدمیلادالنبی کے موقع پر کل ہند نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔
اس نعتیہ مشاعرے میں ملک کے مختلف حصوں کے شعراء نے شرکت کی اور اپنے کلا سے سامعین کا دل جیت لیا۔
مشاعرے میں کلیم طارق، وسیم رامپور، صغیر بھارتی، ضیاء الحق سلطانپوری، امانت اللہ بہرائچی، پرویز جبرانی احمد سعید وغیرہ نے شرکت کی۔
مشاعرے میں نظامت کے فرائض وثیق الرحمان شفق نے انجام دئے جبکہ سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی۔