قومی کونسل کے صدر دفترمےں 'ےوم آئےن' تزک واحتشام کے ساتھ مناےا گےا
نئی دہلی: بھارت کا آئےن دنےا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کا بہترین آئےن ہے۔اس آئےن کے بنانے مےں ہمارے اکابرےن نے جو خدمات انجام دی ہےں، انہی کو ےاد کرنے کے لےے 26نومبر کو ہر سال ےوم آئےن کے طورپر ملک بھر مےں مناےا جاتاہے۔اس دن باباصاحب بھےم راﺅ امبےڈکر کی قےادت مےں دنےا کا سب سے بہترےن دستور 1949کو معرض وجود مےں آےا۔ اس آئےن مےں سماجی، معاشی او رسیاسی انصاف، رائے، عقیدہ، مذہب اور عبادت کی آزادی، حیثیت اور مواقع کی یکسانیت، اخوت کا فروغ، فرد کی عظمت اور قوم کی سالمیت پر زور دیا گیا ہے۔ یہ باتےں قومی اردو کونسل کے ڈائرےکٹر ڈاکٹر شےخ عقےل احمد نے ےوم آئےن کے موقع پرصدر دفترمےں منعقدہ پروگرام مےں کہےں۔انھوںنے مزےد کہا کہ بھارت کے آئےن نے اپنے شہرےوں کو برابر کے اختےارات اور حقوق دےے ہےں، لہٰذاا شہریوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دل سے اس کا احترام کرےں اور اپنی عملی زندگی مےں بھی اسے نافذ کرےں۔ڈاکٹر شےخ عقےل احمد نے کہا کہ ہمےں آئےن مےں دےے گئے اختےارات کے مد نظر ملک کی تعمےر وترقی مےں بڑھ چڑھ کر حصہ لےنا چاہےے اور اپنے فرائض منصبی کوعبادت کے طورپر انجام دےنا چاہےے۔ اس موقع پر کونسل کا تمام عملہ موجود تھا۔