جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی آف ڈنٹسٹری نے 25 نومبر 2019 کو یونیورسٹی کے صد سالہ جشن کے تحت ایک لیکچر سیریز بعنوان ”ڈنٹسٹری:دی ڈیسٹی نیشن اہیڈ “کا اہتمام کیا۔
اس سلسلہ میں دہلی اور این سی آر میں مختلف ڈینٹل کالجوں کے تقریبا 315 طلباءاور فیکلٹی ممبران کے علاوہ جنرل ڈینٹسٹس نے بھی شرکت کی۔
لیکچر سیریز کا آغاز ”کیا میں اپنے پیشہ میں خوش رہوں گا؟“کے عنوان سے ممبئی کے معروف ڈاکٹر سندیش ما ئیکر کے خطبے سے ہوا۔
انہوں نے اپنے طبی تجربے کو بتایا اور طلبہ پر زور دیا کہ وہ ایماندار، احترام اور اپنے پیشے کے تئیں حساس اور مخلص ہوں۔ انہوں نے طلباءکو اپنی طبی مہارتوں کو بہتر بنانے کے مختلف مختصر مدتی کلینیکل کورسز کے حصول کے لئے بھی رہنمائی کی۔
دوسرا لیکچر، ”دندان سازی آپ کو کہاں لے جاسکتی ہے“ پر لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ویمل اروڑا، چیف کلینیکل آفیسر، کلوو ڈینٹل نے پیش کیا۔
انہوں نے طلباءکو 'جگہ تلاش کرنے' کی ترغیب دی اور کیریئر کے مختلف مواقع نیز سرکاری شعبوں میں روایتی ملازمتوں کے علاوہ کارپوریٹ سیکٹرمیں امکانات پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر اروڑہ نے طلباءکو ان کے مقاصد کی شناخت کرنے اور دانتوں کی مہارتوں کو مستقل طور پر اپ ڈیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں میں اضافہ اور ان کے حصول کے لئے سخت محنت کرنے کی ترغیب دی۔
طلبا کے شوق کے پیش نظر، پروفیسرسریتا کوہلی ڈین، ڈین، فیکلٹی آف ڈینٹسٹری، نے کہا کہ ماہرین کے ذریعہ اس طرح کے مزید لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ طلباءزیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔