دنیا صحابہ کرامؓ کے احسانات کا بدلہ نہیں چکاسکتی : مولانااظہر الدین


دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل کے زیر اہتمام ”جلسہ سیرت النبی وتحفظ شریعت “ہوا
لکھنو ¿،۵نومبر۔
دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل میںماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے ساتویں ”جلسہ سیرت النبی و تحفظ شریعت “کا اہتمام کیا گیا ۔ 
جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مولانا اظہر الدین استاد دارالعلوم فرنگی محل نے کہا کہ حضور پاک کی ذات اقدس سراپا نور ہے۔ ایسا نور مجسم جس سے ظلمات کا قلع قمع ہوتا ہے۔ آپ کا مبارک نور صحابہ کرامؓ میںمنتقل ہوا اور ان کی زندگیاں روشن ہوگئیں۔ صحابہ کرامؓ نے اپنے محبوب خاتم الانبیاءرحمة للعالمینکے احکامات ، تعلیمات وہدایات کو پوری دنیا میں عام کیا ۔ دنیا آج تک صحابہ کرامؓ کے احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکی۔
مولانا نے کہا کہ اطاعت الٰہی یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو حکم جیسا دیا ہے ویسا ہی اس کو کیا جائے۔ اپنی طرف سے اس میں کچھ بھی کمی زیادتی نہ کی جائے۔ صحابہ کرامؓ نے سیرت رسول کا ہر گوشہ ہم تک پہنچادیا ہے۔ ہمیں اپنے اخروی اور دینی فائدے کے لیے اس کو اپنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کہ ہے کہ سیرت نبوی اور صحابہ کرامؓ کی زندگیوں کامطالعہ کیا جائے اورتمام انسانوں تک رسول کا پیغام پہنچایا جائے۔انہوںنے کہا کہ ہم تمام مسلمانوںپر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو سیرت نبوی سے ہم آہنگ کریں اور دنیا کے سامنے اخلاق نبوی کا نمونہ پیش کریں۔
جلسے کاآغاز دارالعلوم کے طالب علم محمد عبداﷲ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اورنعت پاک کانذرانہ محمد اشرف نے پیش کیا۔ جلسے کا اختتام مولانا اظہر الدین نظامی کی دعا پرہوا۔
اس موقع پر دارالعلوم کے تمام اساتذہ مولانا عتیق الرحمن ، مولانا عبدالرب، مولانا عبداللطیف، مولانامحمد رضوان ، قاری محمد ہارون، قاری تنویر عالم، مولاناعبدالمغیث، قاری محمد انس، قاری محمد شمیم، قاری محمد ارشاداور طلبہ موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی