جامعہ پروفیسر کی کتاب دی گیم آف ووٹ کی کیرالہ کے گورنر  کے ہاتھوں رسم اجراء



پروفیسر فرحت بصیر خان کے کی تحریر کردہ کتاب دی گیم آف ووٹ کا 16  نومبر 2019 کو نئی دہلی میں  رسم اجراء عمل میں آیا۔ اس موقع پر پروفیسر نجمہ اختر (وائس چانسلر، جامعہ ملیہ اسلامیہ)، مسٹر اے سوریا پرکاش (چیئرمین، پرسار بھارتی)، ڈاکٹر انوراگ بترا (چیف آف ایڈیٹر ان چیف، بزنس ورلڈ اینڈ ایکسچینج فار  میڈیا)،پروفیسر بسوجیت داس (ڈائریکٹر، سنٹر برائے میڈیا اینڈ گورننس، جے ایم آئی) جیسی شخصیات پروگرام میں موجود تھیں۔
 شری عارف محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا،اس متنازعہ کتاب کے لئے مصنف کو میری دلی مبارکباد،گیم آف ووٹس ہندوستانی سیاست اور انتخابات کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ کتاب ان تمام لوگوں کو پڑھنا چاہئے  جو ہندوستانی سیاست، انتخابات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔پروفیسر نجمہ اختر نے کہا کہ پروفیسر خان کی کتاب، دی گیم آف ووٹس انتہائی مفید کتاب ہے انھوں نے کہا کتاب تحقیق کی حدود کو آگے بڑھاتی ہے، یہ صرف سیاست دانوں کے لئے ہی نہیں  بلکہ پریکٹیشنرز، ماہرین تعلیم، طلباء اور محققین  کے لئے بھی کارآمد رہے گی۔
مصنف فرحت بصیر خان نے کہا، آج ہی کے دن پریس کونسل آف انڈیا کا قیام  1966 میں عمل میں آیا تھا۔ میں نے کتاب اس لئے لکھی ہے کیونکہ انتخابی حکمت عملی اور سیاسی مہم بہت پیچیدہ ہوگئی ہے،   اس کے ذریعے معلوم ہو سکے گا کہ کس طرح ہندوستان میں دو اہم سیاسی جماعتوں نے اپنی حکمت عملی بنائی، انتخابات میں حصہ لیا، نعروں کے پیچھے کی سوچ، ان کے انتخابی  دنگل، سوشل میڈیا کا استعمال، ان کے رہنماؤں کا کرشمہ اور ووٹرز کے رد عمل بہت کچھ اس میں دیکھنے کو ملے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی