کرامت حسین مسلم گرلس کالج میں جلسہ سیرة النبی کا انعقاد


لکھنو نومبر،شہر کے مشہورومعروف نسواں ادارہ ¿ تعلیم کرامت حسین مسلم گرلس کالج،لکھنو میں روایت کے مطابق کالج کے وسیع سبزہ زار پر ایک شاندار جلسہ ¿ سیرة النبی ﷺ کا انعقاد ہوا جس میں کالج کی معلمات، طالبات اور ان کے سرپرستوں کے علاوہ شہر کی معزز خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جلسہ کی صدارت بیگم سید شعیب نے کی۔ جلسہ کا آغاز میمونہ خان کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا جبکہ حمد کانذرانہ اثنا خان نے پیش کیا۔ اس کے بعد مہوش خان اور ساتھیوں نے نعتِ رسولِ اکرم سامعات کے گوش گزار کی۔
جلسہ سیرة النبی ﷺ کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے زینب، نیہا شکیل، اقراءخان، بشریٰ ضامن، ام ھلال اور ماریہ خاتون نے مختلف موضوعات پر خطاب کیا۔ شاہین بیگم اور قمر خان نیز شگفتہ زبیر، نغمہ زبیر نے ساتھیوں کے ساتھ نعتیہ کلام اور مناجات پیش کی جس کو سامعاتِ بزم نے نہاےت ذوق وشوق سے سماعت فرمایا۔جلسہ سیرة النبیﷺ انجمن بانو صدیقی کی دعا اور طالبات کے درود وسلام پر یہ پُرنور ومقدس محفل اختتام پذیر ہوا۔ آخرمیں کالج کی پرنسپل عظمیٰ صدیقی نے شرکائے بزم کا شکریہ اداکیا۔اس جلسہ کی نظامت انجمن بانو صدیقی نے کی۔


جدید تر اس سے پرانی