سیرت نبوی کے تمام پہلوﺅں کااچھی طرح سے مطالعہ ضروری : مولانا سفیان نظامی


دارالعلوم فرنگی محل کے زیر اہتمام ”جلسہ سیرت النبی وسیرت صحابہ ؓ اور تحفظ شریعت “ہوا
لکھنو ¿۔ دارالعلوم فرنگی محل میںماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے پانچواں ”جلسہ سیرت النبی وسیرت صحابہؓ اور تحفظ شریعت “ہوا ۔ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مولانا محمدسفیان نظامی استاد دارالعلوم فرنگی محل نے کہا کہ حضور پاک کی ذات اقدس تمام انسانوں کی رہبری کے لےے کامل ومکمل نمونہ ہے۔ دنےائے معلوم کے کسی بھی خطے کے باشندے خاتم الانبےاءرحمة للعالمےن کے سچے اوراچھے صحابہ کرامؓ کے احسانات کا بدلہ نہےں اتارسکتے کہ ان نفوس قدسےہ نے خدا تعالیٰ کے پسندےدہ دےن اسلام کی دعوت وتبلےغ مےںکوئی کسرنہےں چھوڑی۔
مولانا نے کہا کہ اطاعت الٰہی یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو حکم جیسا دیا ہے ویسا ہی اس کو کیا جائے۔ اپنی طرف سے اس میں کچھ بھی کمی زیادتی نہ کی جائے۔ رسول اکرم کے صحابہ کرامؓ نے سیرت رسول کا ہر گوشہ ہم تک پہنچادیا ہے۔ ہمیں اپنے اخروی اور دینی فائدے کے لیے اس کو اپنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کہ ہے کہ سیرت نبوی کے تمام پہلوﺅں کا اچھی طرح سے مطالعہ کیا جائے اوردنیا کے بسنے والے سارے انسانوں تک رسول اکرم کا پیغام پہنچایا جائے۔بالخصوص مسلمانوں پر اس سلسلے میں بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کو سیرت نبوی سے ہم آہنگ کریں اور دنیا کے سامنے اخلاق نبوی کا نمونہ پیش کریں۔
جلسے کاآغاز مولاناعبداللطیف کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اورنعت پاک کانذرانہ قاری قمر الدین نے پیش کیا۔ جلسے کا اختتام مولانا سفیان نظامی کی دعا پرہوا۔
اس موقع پر دارالعلوم کے تمام اساتذہ مولانا عتیق الرحمن ، مولانا عبدالرب، مولانا عبداللطیف، مولاناا ظہر الدین، مولانامحمد رضوان ، قاری محمد ہارون، قاری تنویر عالم، مولاناعبدالمغیث، قاری محمد انس، قاری محمد شمیم، قاری محمد ارشاداور طلبہ موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی