لوگ ملک کے دستور کو جیب میں رکھ کر گھومتے ہیں،ہمیں اس کی حفاظت کرنی ہوگی ۔مرزاعبدالقیوم ندوی


ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن نے منایا '' جانیئے اپنے حقوق کو دستور کے آئینے میں'' کے عنوان سے ہفتہ
اورنگ آباد 
ملک کے دستور کو امسال سترسال ہونے جارہے ہیں اور لوگ دستور کو جیب میںلے کر گھوم رہے ہیں اور اسے اپنے انگلیوںپر نچا رہے ہیں اس سے کچھ لوگوں نے یہ سمجھ لیا ہے کہ دستور تو ہمارے جیب میں ہے اسے جیسے چاہئے ویسے استعمال کرسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے نیو ہائی اسکول دھامن گاؤں ،تعلقہ پھلمبری ضلع اورنگ آبادکے طلباء سے دستور کی اہمیت و افادیت اور موجود ہ صورتحال کے موضوع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ ندوی نے کہاکہ دستور آج ہمارے جیب میں ہے مطلب موبائل میں ہے اور ہم اسے جیسے چاہئے پڑھ سکتے ہیں ، سن سکتے ہیں اور اپنے ضرورت کے حساب سے استعمال کرسکتے ہیں ۔لیکن دستور کی تیاری اور اس کے نفاذ کے ایک طویل تاریخ ہے اور اس میں کئی لوگوں کا دماغ ہے ۔ 19؍اگست 1947کو دستور ساز کمیٹی  نے ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکرکی صدارت میںایک دستورساز کمیٹی کا تشکیل دی گئی جس میں ہر مذہب اور مکتب فکرکے ماہرین نے اپنے خون جگر سے ہندوستانی آئین کی تشکیل میں حصہ لیا۔ ادارہ کے ذمہ دار لائن سید نعیم سرنے ۲۶؍ نومبریوم ِ آئین ہند کی تاریخ اور اس کی دیگر تفصیلات سے طلباء کو متعارف کراتے ہوئے کہاکہ جس طرح ہم ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں اسی طرح ہمیں اپنے دستور کی حفاظت اور اس کی پاسداری بھی کرتے رہنا چائیے ۔ کسی بھی ملک کا دستور چاہئے کتنا بھی اچھا ہواگر اس کا عملی نفاذ نہیں ہوتا ہے تو اس کی کوئی اہمیت نہیں رہ جاتی ہے۔پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سید فہیم سر نے بھی طلباء سے خطاب کیا اور انہیں تعلیم پر توجہ کے ساتھ مختلف علوم وفنون میں  مہارات پیدا کرنے پر زوردیتے ہوئے کہاکہ کسی بھی ایک فن میں مہارت پیدا کیجئے اور اس میں اپنی قوم ،ملک و ملت کا نام روشن کیجئے ۔ پروگرام کے صدر سابق صدر مدرساورنگ آباد مہانگر پالیکا اردو اسکول نے طلباء کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ موجودوہ دور مقابلہ کا دور ہے اور اس میں وہی لو گ کامیاب ہوسکتے ہیں جوسخت محنت کرنے کے عادی ہیں آپ کوجوموقع ملا ہے اس کو غنیمت سمجھتے ہوئے ایک ایک لمحہ کی قدرکریں وقت کی پابندی کے ساتھ اپنے درسی کتابوںپر محنت اور خارجی مطالعہ پر زور دیں ،لائبریری میںپابندی سے جانے کی عادت ڈالیں او روزانہ ر نئی نئی باتوں کو سیکھ کر اپنے علم میں اضافہ کریں ساتھ ساتھ ہی کھیل کودو دیگر تعلیم کے علاو ہ دیگر شعبوںمیں بھی مہارت حاصل کریں۔
واضح رہے کہ ریڈاینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ 19؍نومبر سے ۲۶؍ نومبر تک اورنگ آباد شہر کے مختلف اردو اسکولوں میں یوم ِآئین ہند کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیاجس میں طلباء سے تقریریں،تحریریںاور دیگر دستور سے متعلق سرگرمیوں کا مظاہرہ کیاگیا۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی سے شائع ماہنامہ ''بچوں کی دنیا''نومبرکے شمارہ میں ۲۶؍نومبریومِ آئین ہند پر شائع مضمون کا طلباء نے اجتماعی مطالعہ کیا کئی اسکولوں میں یہ شمارہ طلباء میں تقسیم بھی کیاگیا۔فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے بتایاکہ ہم گزشتہ چار سالوں سے اورنگ آباد کے مختلف اسکولوں میں یومِ آئین ہندکو بڑے اہتمام سے مناتے ہیں اور طلباء آئین کی بارے میںبیداری و معلومات فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں ۔ مہمانوں کے ہاتھوںطلباء میں بچوں کی دنیا ویگر مراٹھی و انگریزی کے رسائل و جرائد تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں نیو ہائی اسکول کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ نے محنت کی اور پرنسپل شیخ ناصر پٹیل کے شکریہ پر پرگرام کا اختتام عمل آی


جدید تر اس سے پرانی