جامعہ کے  پلیسمنٹ سیل کی جانب سے طلباء کے لئے ورکشاپ کا  انعقاد


جامعہ ملیہ اسلامیہ  کے پلیسمینٹ سیل  کی جانب سے  یونیورسٹی کے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لئے دو روزہ جاب ریڈینیس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کا مقصد طلبا کو انٹرنشپ کے لئے درخواست دینے اور اس سے قبل انڈسٹری کی معلومات سمیت مختلف کیریئر آپشنز جیسے کیمپس ملازمت اور سرکاری شعبہ جات میں ملازمتوں  کے مواقع  کی بابت  آگاہی  پہنچانا  تھا۔
ورکشاپ میں طلبا کو ملازمت کی مہارت، سافٹ اسکل، تنقیدی اور تخلیقی سوچ، ایک سے زیادہ انٹلی جنس،  رزیوم بنانے، کیمپس سے دور اور بیرون ملک ملازمتوں کی تیاری کے بارے میں بتایا گیا۔
مسٹر وشال گپتا، سابق ایچ آر - ٹیلنٹ اکیوزیشن، سیمسنگ آر اینڈ ڈی، انڈیا  اینڈ  چیف ٹریننگ آفیسر، ای گورکول بھرت نے اڈوب سسٹم، کمپیوٹر سائنس دان، ہمانشو گپتا کے ساتھ، ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ مسٹر گپتا ایک مشہور ٹرینر ہیں جنہوں نے ملک بھر کے 70 سے زیادہ انسٹی ٹیوٹ میں 50،000 سے زیادہ طلبا کو تربیت دی ہے۔
پلیسمینٹ سیل طلباء کے ملازمت کی صلاحیتوں کو بڑھانے  کی  خواہاں ہے اور جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کی رہنمائی اور قابل قیادت کے تحت اس طرح کے  مزید ورکشاپ کا  ارادہ رکھتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباء فائدہ اٹھا سکیں۔


جدید تر اس سے پرانی