دارالعلوم فرنگی محل میں ”جلسہ سیرت النبی وسیرت صحابہ ؓ اور تحفظ شریعت “کا انعقاد
لکھنو۔ دارالعلوم فرنگی محل میںماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے نواںجلسہ سیرت النبی وسیرت صحابہؓ اور تحفظ شریعت کا اہتمام کیا گیا ۔ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ارالعلوم فرنگی محل کے استاد مولانا محمد رضوان نے کہا کہ خاتم الانبےاءرحمة للعالمےن کے سچے اوراچھے صحابہ کرامؓ نے اسلام کی دعوت وتبلیغ اور اشاعت میںکوئی کسر نہیں چھوڑی۔اس راہ میں انہوںنے سمندروں، صحراﺅں، بیابانوں اور ”متمدن“ بستیوں میں کوئی فرق نہیں رکھا۔ ہر دنیا کے ہر حصے اور گوشے میں جاجاکر انہوں نے پیغام الٰہی پہنچایا۔ اس لیے ہم سب ان نفوس قدسیہ کے احسانات کا بدلہ نہےں اتارسکتے
انہوںنے کہا کہ اطاعت الٰہی یہ ہے کہ رسول اکرم نے جو حکم دیا اور آپ کے صحابہ کرامؓ نے جو طریقہ بتایا ہے ویسا ہی اس کو کیا جائے۔ اپنی طرف سے اس میں کچھ بھی کمی زیادتی نہ کی جائے۔ صحابہ کرامؓ معیار حق ہیں۔ وہ سب کے سب عادل ہیں۔ ان کو خدا تعالیٰ کی بارگاہ اقدس سے رضائے الٰہی کا پروانہ مل چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حدیث شریف میں صحابہ کرامؓ کی یہ فضیلت بتائی گئی ہے کہ ”میرے صحابہ تاروں کی مانند ہیں تم ان میں سے جس کی بھی پیروی کروگے نجات پاجاﺅ گے۔“ انہوں نے کہا کہ ہم کو سیرت رسول، امہات المو ¿منین، خلفائے راشدین اور دیگر صحابہ کرامؓ کے حالات کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ ان کی روشنی میں ہم اپنی زندگی گزار سکیں۔
جلسے کا آغاز ابوالبشر متعلم استاد دارالعلوم فرنگی محل کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔نعت پاک کا نذرارنہ دارالعلوم فرنگی محل کے طالب علم محمد اشرف نے پیش کیا۔جلسہ مولانا محمد رضوان کی دعا پر ختم ہوا۔
اس موقع پر دارالعلوم کے تمام اساتذہ مولانا عتیق الرحمن ، مولانا عبدالرب، مولانا عبداللطیف، مولانا محمد سفیان، مولانامحمد رضوان ، قاری محمد ہارون، قاری تنویر عالم، مولاناعبدالمغیث، قاری محمد انس، قاری محمد شمیم، قاری محمد ارشاداور طلبہ موجود تھے۔