طلباء نے’ ’یومِ اطفال‘‘ پر ماحولیات کے تحفظ کا عہد لیا


ریڈاینڈ لیڈفاؤنڈیشن کی جانب سے ''ماہنامہ بچوںکی دنیا''کی دوسو کاپیاںتقسیم
؍ نومبر
ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ،آج پوری دنیا میںروزانہ کسی نہ کسی حصہ میں ماحولیاتی تبدیلی پر پروگرام منعقد ہورہے ہیں،۱۴؍نومبر ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے یومِ پیدائش کو پورے ملک میں ''یومِ اطفال '' کے طورپرمنایاجاتاہے ،اس لیے ہم سب آج عہد کرتے ہیں کہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے۔ہم اپنے شہر اور ملک کو فضائی آلودگی کے ساتھ ہر اس چیز سے پاک و صاف رکھیں گے جس سے کہ شہر اور علاقہ میں گندگی پھیلتی ہے اور ہمارے شہر کی خوشگوار فضا آلودہ ہوتی ہے۔ اس طرح کا عہد اورنگ آباد مہانگر پالیکا اسکول نمبر 1کے طلباء سے ریڈ اینڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے لیا۔ اسکول میں ''یومِ اطفال''کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی سے شائع ماہنامہ ''بچوں کی دنیا '' نومبر کا شمارہ کی دوسو (۲۰۰)کاپیاں طلباء میں تقسیم کی گئیں۔ مرزا عبدالقیوم ندوی نے طلباء کو بتایاکہ ماہنامہ'' بچوں کی دنیا '' نے اپنے کور پیچ پرسو ئیڈن کی16سالہ لڑکی گریٹاتھنبرگ کی تصویر کو شائع کیا ہے اور رسالہ کے ایڈیٹرڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے خصوصی اداریہ بھی تحریر فرما یا جس میں انہوںنے بچوں کو اس سولہ سالہ لڑکی سے سبق حاصل کرنے اور اس کا ساتھ دینے کی بات کہی ہے۔ واضح رہے کہ ریڈاینڈ لیڈفاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال یومِ اطفال کے موقع پرطلباء میںمختلف موضوعات پرپروگرام منعقد کیے جاتے ہیں اور ان میں مفت کتابیں تقسیم کی جاتی ہیں۔ امسال بھی یہ پروگرام منعقد کیاگیاہے ۔ پروگرام کی صدارت شہر کی علم دوست شخصیت ایکزیکیٹیوانجنئیرعبدالرؤ ف نے فرمایائی ،انہوں نے اپنے صدارتی خطاب کہاکہ طلباء اگر چاہیں تو وہ شہر میں انقلابی تبدیلی لاسکتے ہیں،وہ اپنے گلی اور محلوں میں صاف صفائی اور ماحولیات کے سلسلہ میں عوام الناس میں ریلیوں اور خصوصی ملاقاتوں کے ذریعہ بیداری پیدا کرسکتے ہیں ،ساتھ ہی انہوں نے طلباء و اساتذہ یہ بھی کہا کہ وہ مطالعہ اور خرید کر پڑھنے کی عادت دالیں ،اسکول کی لائبرریوں میںجو کتابیں ہیں ان سے خوب استفادہ کریں۔پروگرا م کے ابتداء میں اسکول کی صدر معلمہ رضوانہ خان نے بھی طلباء سے خطاب کیااور انہیں پنڈت جواہر لال نہرو کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔ اس وقت اسکول کے اساتذہ خان یاسمین،ناز فردوس ، فریحہ بلقیس، صدیقی شگوفہ،سید ابر ابر احمد ،خان نازنین موجود تھے ،نظامت کے فرائض خان شہباز سر نے انجام دیئے ۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی