امریکی ماہر کا جامعہ میں توانائی سے موثر ائر کنڈیشنگ کے بارے میں لیکچر


 جامعہ ملیہ اسلا میہ کے میکنیکل انجینئرنگ سیکشن، نے 18 نومبر 2019 کوانرجی ایفی سی اینٹ ایچ وی اے سی اسٹریٹجیز (ہیٹنگ وینٹیلیشن اینڈ ایئر کنڈیشنگ) کے موضوع پر ایک لیکچر کا انعقاد کیا۔

مسٹر ڈینیئل ایچ نال، پی ای، نائب صدر، سسکا ہینسی گروپ، امریکہ مہمان اسپیکر تھے۔ اس لیکچر کا انعقاد اے ایس ایچ آر اے ای انڈیا کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔

مسٹر ڈینیئل نے ایچ وی اے سی سسٹم کے بارے میں وضاحت کی جو روایتی نظاموں کے مقابلے میں نمایاں بہتری کا مظاہرہ کرتا ہے۔

مکینیکل انجینئرنگ کے ایچ او ڈی پروفیسرعمران خان نے پروگرام کا افتتاح کیا۔

ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشنگ کے ماہر اور اے ایس ایچ آر اے ای (1) کے ممبر، میکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ایم۔ این کریمی نے اس پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔

اس موقع پر اے ایس ایچ آر اے ای کے سابق صدر مسٹر کے کے مترا، انڈسٹری کے اہلکار، فیکلٹی ممبران اور بی ٹیک، بی آرک، ایم ٹیک اور پی ایچ ڈی کے طلباء نے بھی شرکت کی۔

مہمان اسپیکر کے ساتھ طلباء کا ایک انٹرایکٹیو سیشن بھی رکھا گیا جس میں مہمان گرامی نے شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیئے۔

جدید تر اس سے پرانی