جامعہ نے قوم کے اتحاد کو مستحکم کرنے میں اہم کردارکیا: وزیراعظم ہند


محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تحریک آزادی کے دوران ملک کے اتحاد اور اس کے معاشرتی اور ثقافتی تانے بانے کو مستحکم کرنے میں اہم حصہ داری نبھائی ہے۔

حال ہی میں منعقدہ یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن کے موقع پر ایک پیغام میں، وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ طلباء کی تعلیمی اور ثقافتی بنیادوں اور ادارہ کے سابق طلباء کو قوم کو اعلی درجے کی منزل حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو عام آدمی کے مفاد، تحقیق نیز ٹکنالوجی میں ماہر ہونا چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ اکیسویں صدی علم سے مالامال معاشروں اور اقوام کی ہوگی۔

طلباء کے لئے کانووکیشن کی تقریب کویادگار موقع قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے متعلقہ ماہرین ان کے متعلقہ شعبوں میں مہارت کا اندازہ ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اساتذہ، طلباء،المنائی اور یونیورسٹی سے وابستہ تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

 جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے ان کے حوصلہ افزا پیغام پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے ادارے کو نئی بلندیوں پر لے جانے میں جامعہ برادری کو مدد ملے گی۔

اس کانووکیشن کا انعقاد 30 اکتوبر کو ہوا جس میں محترم صدر شری رام ناتھ کووند مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل تھے جبکہ مرکزی انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر شری رمیش پوکریال نشانک مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شریک تھے۔ اس موقع پر 2017 اور 2018 میں پاس ہونے والے 10 ہزار سے زائد طلباء کو ڈگریاں اور ڈپلومے تفویض کئے گئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی