جامعہ اسکول کے طلباءریڈیو پروڈکشن اور پروگرامنگ کی مہارت سیکھیں گے


جامعہ ملیہ اسلامیہ اے جے کے ماس کمیونی کیشن ریسرچ سنٹر (اے جے کے ایم سی آر سی) کے زیر انتظام جامعہ کمیونٹی ریڈیو (90.4 میگاہرٹز) 23 نومبر، 2019سے جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول کی نویں اور دسویں جماعت کے طلبا ءکے لئے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ 
ورکشاپ کے دوران، طلبا کو ریڈیو پروڈکشن اور پروگرامنگ کی مہارت کے ساتھ ساتھ ریڈیو اسٹیشن کے کام اور ریڈیو اسکرپٹ رائٹنگ کی مبادیات بھی سکھا ئے جائیں گے۔
ورکشاپ کا افتتاح دہلی کے آل انڈیا ریڈیو اسٹیشن ہیڈ ماسٹر بھیم پرکاش شرما کریں گے۔ مسٹر املن جیوتی مجومدار، ڈائریکٹر، بیرونی خدمات، آل انڈیا ریڈیو، نئی دہلی ڈویژن کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ویلی ڈکٹری سیشن کا انعقاد 24 نومبر 2019 کو ہوگا ۔ 
 ورکشاپ آل انڈیا ریڈیو، نئی دہلی کے پروگرام ایگزیکٹوز مسٹر موبین احمد خان اور مسٹر دلیپ کمار جھا کی نگرانی میں ہوگا۔
جامعہ کمیونٹی ریڈیو کے پروڈیوسر ڈاکٹر شکیل اختر نے بتایا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد طلباءکو مواصلات کے ذریعہ ریڈیو کے کام کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔


جدید تر اس سے پرانی