جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ٹیگور ہال میں یونیورسٹی کونسلنگ اینڈ گائیڈنس سنٹر کے زیر اہتمام آج ”لائف اسکل“سے متعلق ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ایمس سے وابستہ معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر گوری شنکر کلوئیا خطیب کے طور پر موجود تھیں۔
انہوں نے زندگی کے مختلف مسائل سے نمٹنے کے لئے درکار صلاحیتوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر کلوئیا نے اپنی روزمرہ کی زندگی میں ہمدردی، تنقیدی سوچ، فیصلہ سازی جیسی صلاحیتوں کو کیسے ترقی دی جائے کے بارے میں مثالوں کے ذریعے اس کے حل کی تدابیر بتائیں۔
ورکشاپ میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ 120 طلباء نے شرکت کی۔
ڈاکٹر کلوئیا نے طلباء کی جانب سے زندگی کے مختلف حالات سے نمٹنے کے سلسلے میں اٹھائے گئے سوالوں کے جوابات بھی دئیے۔