ربیع الاول کے سلسلے میں علمائے کرام کی ضلع انتظامیہ کے ساتھ عیدگاہ میں میٹنگ ہوئی


لکھنو ¿ اسلامک سنٹر آف انڈیا فرنگی محل کے زیر اہتمام عیدگاہ لکھنو ¿ میں ربیع الاول کے جلسوں اور ۲۱ ربیع الاول کو نکلنے والے جلوس مد ح صحابہؓ کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک اہم میٹنگ ہوئی ،جس میں شہر کے انتظامی افسروں، علمائے کرام اور سنی تنظیموں و انجمنوں کے ذمہ داروں کی بڑی تعداد کے ساتھ سنتوش کمار ویش اے ڈی ایم ،میونسپل کمشنر اندر منی ترپاٹھی، ایس پی سٹی وکاس چندر ترپاٹھی، ایس پی ٹریفک ، جی ایم جل سنستھان ایس کے ورما اور سٹی مجسٹریٹ وویک شریواستو کے علاوہ دیگرافسروں نے شرکت کی۔میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا خالد رشید فرنگی محلی امام عیدگاہ وقاضی شہر لکھنو ¿ نے کہا کہ۱۱ ربیع الاول مطابق ۹نومبر کی شب میں شہر کے مختلف علاقوں میں خصوصاً امیرالدولہ اسلامیہ ڈگری کالج لال باغ، امین الدولہ پارک امین آباد اور چوک ترکاری منڈی میں بہت بڑے پیمانے پر میلاد النبی کی محفلیں منعقد ہوتی ہیںجس میں عاشقان رسول و مداح صحابہ ؓ بہت بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ اس لیے ان مقامات پر خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ مولانا نے میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلو س مدحِ صحابہ ؓ شہر کانہایت قدیمی اور تاریخی جلوس ہے اس جلوس میں بلااختلافِ مسلک ومشرب تمام فرزندان توحید عشق رسول اور مدح صحابہؓ کے جذبات سے سرشار ہوکر لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ یہ جلوس مسلمانوں کی شان وشوکت کا عظیم مظہر ہے۔اس لیے اس کے تحفظ کے لیے ڈرون کیمرے لگائے جائیں۔انہوں نے اہل سنت والجماعت سے درخواست کی کہ وہ اپنے بینروں کے ساتھ عشق رسول اور اتحاد اسلامی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس جلوس میں شرکت کریں۔
قائد جلوس مدح صحابہؓ محمد احمد ادیب نے میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلوس سنی اور شیعہ حضرات اور ضلع انتظامیہ کے درمیان ۸۹۹۱ئ میں ایک معاہدہ کے تحت نکلنا شروع ہوا ہے۔اب ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس معاہدے کی پابندی کرتے ہوئے جلوس میں پر امن طریقہ پر شرکت کریں۔ sسنی مجلس عمل کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالولی فاروقی نے تمام انجمنوں کو ہدایت دی کہ جلوس مدح صحابہ ؓکے لئے جو راستے ہم کو ملے ہیں ہم سب کو اس کی پابندی کرنی ہے۔ اپنے محلوں اور علاقوں سے جلوس کی شکل میں کھلے ہوئے جھنڈے لے کر نہ آئیں،جلوس میں ایسا کوئی شعر یا نعرہ نہیں ہونا چاہئے جس سے کسی فرد یا جماعت کی دل آزاری یا توہین ہو۔ مولانا محمد مشتاق صدر آل انڈیا سنی بورڈ نے کہا کہ اگر کوئی سماج دشمن شخص جلوس میں خلل ڈالنے کی کوشش کرے یا کوئی افواہ پھیلائے تو اس پر دھیان دینے کے بجائے خاموشی سے جلوس کے ذمہ داروں کو مطلع کر دے۔مولانا نعیم الرحمن صدیقی مہتمم دارالعلوم فرنگی محل نے کہا کہ یہ جلوس ۲۱ربیع الاول۱۴۴۱ھ مطابق۰۱نومبر۹۱۰۲ ئ کو صبح ۹بجے امین الدولہ پارک امین آباد سے شروع ہوکر مولوی گنج ہوتا ہوانادان محل ،نخاس ،بلوچ پورہ اور حیدر گنج چوراہے سے ہوتاہوا عید گاہ عیش باغ میںختم ہوگا۔انہوںنے ضلع کے انتظامی افسروںپر زور دیا کہ وہ اس جلوس کی سلامتی اور حفاظت کے اہم اقدامات کریں۔ڈاکٹر سلمان خالد نے کہا کہ جلوس مدح صحابہؓ کو سابقہ روایتوں کے مطابق پوری شان وشوکت کے ساتھ نکا لا جائے اور نئی نسل کو اس بات کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے کہ یہ جلوس کتنی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے۔ اس لیے اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ عمران قریشی نے کہا کہ فلائی اوور کی تعمیر کے سبب راستے میں جو دشواریاں ہیں ان کو جلوس سے پہلے دور کیا جائے۔ابوبکر تاج نے کہا کہ جلوس کو منظم سے منظم انداز میں نکالنے کے لیے مختلف انجمنوں کی میٹنگ کا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے۔ 
 ضلع انتظامیہ کی جانب سے اے ڈی ایم سنتوش کمار ویش نے کہا کہ گزشتہ برس جس طرح پر امن طریقے سے جلوس نکلوایا گیا تھا۔ اسی طرح اس سال بھی امن وامان کے ساتھ جلوس نکلے گا۔ اور یہ یقین دہانی کرائی کہ اس سال ہر سال کے مقابلے میں سب سے اچھے انتظامات کرائے جائیںگے اور معاہدہ پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔شرپسند عناصر سے سختی سے نپٹا جائے گا اور جلوس مدح صحابہؓ کے راستے پر ڈرون کیمرے لگائے جائیں گے ۔ ایس۔ پی۔ سٹی وکاس چندر ترپاٹھی نے کہا کہ لکھنو ¿ ہمیشہ سے امن وامان کا گہوارہ رہا ہے ہماری کوشش ہے کہ یہ امن واتحاد قائم رہے ۔ربیع الاول کے جلسوں اور جلوس کے مد نظر ضلع پولس کی پوری تیاریاں جاری ہیں ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وقت مقررہ تک انتظامات پورے کر لیے جائیں گے۔میونسپل کمشنر ڈاکٹر اندر منی ترپاٹھی نے کہا کہ امین آباد پارک اور عیدگاہ کی صفائی کے ساتھ ساتھ جہاںجہاں جلسے ہوں گے اور جلوس کے پورے راستے میں صفائی ستھرائی اور پانی کے ٹینکرس کا اچھے سے اچھا انتظام کیا جائے گا۔سی او چوک درگا پرساد تیواری نے کہا کہ محلے محلے میٹنگ کی جارہی ہے تاکہ کسی قسم کی کوئی گڑبڑ نہ ہونے پائے۔سی او بازار کھالہ انل کمار یادو نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دیں اور کوئی بھی واقعہ رونما ہونے پر ضلع افسروں کو فوراً مطلع کریں۔انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ ٹریفک کے معقول سے معقول انتظامات کیے جائیں گے۔ اے سی ایم چہارم ، اے سی ایم دوم اور دیگر متعلقہ محکموں کے ذمہ داروں نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ کلیم خاں نے مہمانوں کا استقبال کیااور محمد فاروق خاں نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ مولانا نعیم الرحمن صدیقی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
میٹنگ میں علماءومختلف تنظیموں کے عہدے داران اور انجمنوں کے ذمہ داران بڑی تعداد میںموجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی