جامعہ کی وائس چانسلر اور رجسٹرار نے ملازمین سے سالمیت کا عہد لیا 


بدعنوانی جیسی مہلک سماجی بیماری سے نجات حاصل کرنے کے لئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ملازمین نے آج بدعنوانی سے پاک بھارت تعمیر کرنے کا عہد لیا۔ یہ عہد جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر اور رجسٹرار مسٹر اے پی صدیقی (آئی پی ایس)نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔

یہ عہد 28 اکتوبر سے 02 نومبر 2019 کو منائے جانے والے وجی لنس اویئر نیس ویک کے ایک حصے کے طور پر لیا گیاتھا، جس کا موضوع 'انٹگرٹی اَ وے آف لائف'تھا۔ 

ملازمین نے، دوسری چیزوں کے ساتھ، اخلاقیات کو فروغ دینے، دیانتداری اور ایمانداری کے غلبہ، رشوت کی پیش کش  قبول نہ کرنے نیز دیانتداری، شفافیت اور اچھی حکمرانی کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کا عہد کیا۔

سینٹرل ویجلنس کمیشن، عوامی زندگی میں امکانات کو فروغ دینے اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کے حصول کے لئے اپنی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، ہر سال ویجی لینس آگاہی ہفتہ مناتا ہے۔ یہ پاکیزہ معاشرے کے قیام پر مشتمل ہفتہ 31 اکتوبر، آنجہانی سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ کی مناسبت سے معنون ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی