جامعہ  نے قلیل مدتی انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ پروگراموں میں داخلے کا عمل  شروع، ڈیجیٹل پرنٹنگ کورس بھی متعارف


 جامعہ ملیہ اسلامیہ کے انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ سنٹر میں داخلے کا عمل 11 نومبر 2019 سے شروع ہور ہا ہے۔ مذکورہ ادارے نے امسال  ڈیجیٹل پرنٹنگ  کے نام سے ایک نیا کورس  بھی متعارف کرایا ہے۔

 یہ سینٹر پہلے ہی کمپیوٹر ہارڈ ویئر اور نیٹ ورکنگ،ای ڈی پی بوتل سازی اور پینے کے پانی کی پیکیجنگ، بیکری کی چیزیں، مسالاجات اور پیکیجنگ پیپر کپ، گلاس، پلیٹ سازی، ٹیلرنگ و کڑھائی سے متعلقہ کورس پہلے سے ہی چلا رہا ہے۔

لائیولی ہڈ بزنس انکیوبیشن(ایل بی آئی) سینٹر میں یہ پروگرامس، انوویشن، چھوٹی صنعتوں بڑھاوا دینے کے لیے، اسکیم فار پرو موٹنگ انو ویشن رورل انڈسٹری اینڈ انٹر پرینیور شپ (اے ایس پی آئی آر) کے تحت چلائے جا رہے ہیں۔ اسکا مقصد سٹارٹ اپ کاروبار شروع کرنے کی خواہش رکھنے والے نوجوانوں میں نئے روزگار کو بڑھاوا دینا ہے۔

پیٹ باٹل میکنگ، بیکری پروڈکٹس، سپائس گرنڈنگ اینڈ پیکنگ، بیوٹیشین ٹریننگ، ٹیلرنگ اور کڑھائی کورس میں داخلہ لینے کے لیے آٹھویں پاس ہونا ضروری ہیجبکہ سیلز اینڈ مارکیٹنگ اور سی این سی (کمپیوٹر کنٹرول مشین) ایڈوانس ٹریننگ میں داخلے کے لئے  کم سے کم اہلیت 12 ویں پاس یا اس کے  مساوی ہے۔ ان پروگراموں کا دورانیہ 8 ہفتوں پر مشتمل ہے۔ 

درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 نومبر، 2019 ہے۔

 خواہش مند امیدوار، کام کاج والے دن میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک، لائیو لی ہُڈ بزنس انکیوبیشن(ایل بی آئی) سینٹر سے فارم لے سکتے ہیں۔ یہ سینٹر جامعہ کے پالی ٹیکنک شعبے کے سامنے ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی