لکھنو ¿: اتر پردیش اردو اکادمی ۶۲نومبر، ۹۱۰۲ ءکو” شام نغمہ“ کے عنوان سے پروگرام کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس موقع پر مہدی حسن کے پہلے شاگرد اور کلاونت گھرانہ سے تعلق رکھنے والے ممبئی کے را ج کمار رضوی اور ان کی بیٹی نیہا رضوی غزلیں پیش کریں گی۔جناب راج کمار رضوی کو حال ہی میں”میواڑ رتن “ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی آف امریکہ نے بھی ”غزل میسٹرو“ کے ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔ معروف گلوکار طلعت عزیز ، جگجیت سنگھ وغیرہ کلاونت گھرانے کے شاگرد ہیں۔
اتر پردیش اردو اکادمی اردو کی ترویج و ترقی کے لئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔ا بھی حال ہی میں اکادمی نے ”کہکشاں“ پروگرام کا انعقاد کیا تھا جسے اہلیان لکھنو ¿ نے بہت سراہا۔ اس سلسلے کی کڑی ” شام نغمہ“کا پروگرام شام 6.30بجے سے اکادمی کیمپس میں واقع ”اردو آڈیٹوریم“ میںکیا جائے گا۔ شائقین سے گزارش ہے کہ مقررہ وقت سے ۵۱ منٹ قبل تشریف لاکر اپنی اپنی نشستیںسنبھال لیں۔
یہ اطلاع اکادمی کے سکریٹری ایس -رضوان نے دی ہے۔