اتر پردیش اردواکادی میں شام نغمہ

 



لکھنؤ: ۲۸ نومبر، اردوزبان وادب کا فروغ اور عوام تک اردو کو پہونچانا اتر پردیش اردواکادی کا مقصد رہا ہے گزشتہ میں شعر غزل کے شائقین رہے ہیں اور موجودہ دور میں شعرونہ کی اہمیت اور اس سلسلے سے اردو زبان کے کردار کو دیکھتے ہوئے یوپی اردو اکادمی نے شام نز“ کے عنوان سے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر مہدی حسن کے پہلے شاگرد اور کلاونت گھرانے سے تعلق رکھنے والے میٹی کے راج کمار رضوی اور ان کی بیٹی نیہ رضوی نے غزلیں پیش کیں۔ معروف شاعر احمد فراز کی غزل ”نجش ہی سہی دل دکھانے کے لئے 7 7 مجھے پھر سے چھوڑ کر جانے کے لئے آ نے سامعین کو کور کر دیا۔ جناب راج کمار رضوی کو حال ہی میں'' میواڑ رتن' ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ یونیورٹی آف امریکہ نے بھی غزل میسور کے ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔ معروف گلوکار طلعت عزیز جیت سنگھ وغیرہ کلاوت گھرانے کے شاگرد ہیں۔ جناب راج کمار رضوی ن صرف ہندوستان بلکہ بیرونی ممالک میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر کے شہرت و مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔ اس تقریب میں چیئرمین کے علاوہ مجلس انتظامیہ کے معزز اراکین اور شہر کی محترم شخصیتوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ کثیر تعداد میں سامعین و شائقین شام نغمہ سے لطف اندوز ہے ۔ انہوں نے اکادی کے اس پرلطف تقریب پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس پروگرام کی نظامت جناب خلیل خاں نے انجام دی۔ بی اطلاع اکادی کے سکریٹری الیس-رضوان نے دی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی