جامعہ میں ”امتحانات کی پریشانی سے نمٹنے کے طریقے“پر ورکشاپ


جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے کونسلنگ اینڈ گائیڈنس سنٹر کے زیر اہتمام 18 نومبر 2019 کو ”امتحانات کی پریشانی سے نمٹنے کے  طریقے“ پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے تقریبا 70 طلباء شریک ہوئے۔

انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن بیہویر اینڈ الائیڈ سائنسز (آئی ایچ بی اے ایس)، نئی دہلی کے  ڈاکٹر نوین گرووراور کاونسلنگ گائڈنس سینٹر  کے ڈائریکٹر پروفیسر نوید اقبال نے حاضرین سے  خطاب کیا۔

ڈاکٹر گروور نے امتحان سے متعلق مختلف پریشانیوں کے بارے میں بات کی اور ان سے نمٹنے کے طریقے پر روشنی ڈالی۔  انہوں نے اس عنوان سے متعلق طلبا کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

جدید تر اس سے پرانی