جامعہ نے یونیورسٹی کے زیر اہتمام نارتھ زون انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں فتح کا لہرایا پرچم

 

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے ایم ایم اے پی پٹودی اسپورٹس کمپلیکس میں 13 تا 19 دسمبر 2019 کو منعقدہ نارتھ زون انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں فتح یابی کا پرچم لہرایا، جس میں 50 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا تھا۔

 جامعہ نے ناک آؤٹ کم لیگ کے میچوں میں تین یونیورسٹیوں، پنجاب یونیورسٹی، چندی گڑھ، مہارشی دیانند یونیورسٹی (ایم ڈی یو)، روہتک، ہریانہ اور کوروچھیترا یونیورسٹی ہریانہ کو شکست دی۔

ناک آؤٹ کم لیگ مرحلے میں پوائنٹس کی بنیاد پر تینوں یونیورسٹیوں کے ساتھ جامعہ نے اب جنوری 2020 میں مہاراشٹر کے ناندیڑ میں منعقدہ آل انڈیا انٹر یونیورسٹی باسکٹ بال چیمپین شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

فائنل ناک آؤٹ کم لیگ میچ 19 دسمبر 2019 کو جامعہ اور پنجاب یونیورسٹی، چندی گڑھ کے مابین کھیلا گیا تھا۔ پنجاب یونیورسٹی 41-66 سے ج جامعہ سے ہار گئی۔

 انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ابراہیم تقریب برائے تقسیم انعام میں مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر پروفیسر اقدار خان ڈائریکٹر گیمس اینڈ اسپورٹس کے ساتھ ساتھ پروفیسر این یو خان، ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سکریٹری، فیکلٹی ممبران اور شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی