فطح پور میں شعری نشست کا انعقاد







شعری نشستیں اردو ادب کی خدمت و فروغ کا ایک اہم ذریعہ ہیں، کیونکہ اس جدید اور مغربی تعلیم کے دور میں ہماری نئ نسلیں اردو زبان و ادب سے بالکل ہی دور ہوتی جا رہی ہیں_ ان خیالات کا اظہار ناظم نشست احمد سعید حرف نے احمد ایجوکیشنل اکیڈمی ہال فتحپور میں بزم تحفظ اردو کے زیر اہتمام منعقد ایک شعری نشست میں کیا انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے قصبہ فتحپور کے ان شعراء کا بھی تذکرہ کیا جنہوں نے اپنی پوری زندگی اردو ادب کی خدمت کرتے ہوئے گزار دی _ مولانا سراج احمد قمرفتحپوری ، ساجد فتحپوری، مولانا عبد الحئ فیضی مظاھری، نسیم فتحپوری وغیرہ کی ادبی خدمات کے بارے میں بھی روشنی ڈالی _ وثیق الرحمان شفق کی زیر صدارت ہونے والی اس شعری نشست کے پسندیدہ اشعار نزر قارئین ہیں _

 

اے جوانی چل وہاں بچپن کی یادیں ہیں جہاں،

کیسے دادا جان کا ہم گھر پرانا چھوڑ دیں _

وثیق الرحمن شفق

 

قید شیشے میں کوئی ہمکو نہ کر پائگا،

روشنی بنکے ہر ایک سمت بکھر جائیں گے _

احمد سعید حرف

 

ہمارے ملک کی یہ بدنصیبی ہی تو ہے ساحر،

یہاں ایک چائے والا بھی حکومت چھین لیتا ہے _

حسان ساحر

 

ہاتھ مظلوم دعا کو جو اٹھا دیتے ہیں،

بادشاہو کے بھی دربار ہلا دیتے ہیں _

نسیم اختر قریشی

 

میرا دل کہ رہا ہے قسم سے کوئ بھی انسے پیارا نہیں ہے _

انکے چہرے سے نظریں ہٹانا میرے دل کو گوارہ نہیں ہے _

جاوید یوسف 

 

جتنے دریا تھے بغاوت پہ اتر آئے تھے،

پیاس جب میری بجھانے کو سمندر نکلا _

شاداب انور

 

سکون دل انہیں ہرگز میسر ہو نہیں سکتا،

جو اپنے جبر سے حق دوسروں کا مار بیٹھے ہیں _

سلمان فتحپوری

 

اسکے علاوہ حسیب فتحپوری نے بھی اپنا کلام پیش کیا _ اس موقع پر فیض عالم فیضی، محمد الطاف، محمد حسان فیضی، ظہیر احمد انصاری، محمد جاوید، علی اشہد، اسرائیل صدیقی، محمد غفران، محمد احتشام وغیرہ کثیر تعداد میں سامعین نے شرکت کی _ آخر میں بزم تحفظ اردو کے نایب سکریٹری جاوید یوسف نے سبھی شعراء اور سامعین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بزم کی ماہانہ طرحی نشست

 30 دسمبر 2019 بروز - پیر بعد نماز عشاء بزم تحفظ اردو کے دفتر میں منعقد ہوگی_


 

 




 

Attachments area

 


 



 



ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی