جرمن ماہر کے ذریعہ جامعہ ایم سی آر سی فکلٹی ممبران کے لیے ورکشاپ کا انعقاد


 جامعہ ملیہ اسلامیہ کے انور جمال قدوائی ماس کمیونی کیشن ریسرچ سنٹر (اے جے کے - ایم سی آر سی) میں موبائل جرنلزم (ایم او جے) پر2 سے 6 دسمبر 2019 تک ایک پانچ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکز کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔
ورکشاپ کا عنوان  'موبائل رپورٹنگ: دی سوئس آرمی نائف فار جرنلسٹس '،تھا۔ ورکشاپ کا انعقاد محترمہ گوانڈولین ہلسی کی  زیر نگرانی عمل میں آیا جو ڈی ڈبلیو سے تعلق رکھنے والی صحافی اور ڈی ڈبلیو اکیڈمی میں انسٹرکٹر ہیں۔ وہ خاص طور پر بون (جرمنی) سے مرکز میں فیکلٹی ممبروں کی تربیت کے لئے آئی تھیں۔
ورکشاپ اے جے کے ایم سی آر سی اور ڈی ڈبلیو کے مابین اپنے نمائندے مسٹر ٹوبیاس گروٹ بیوربرگ کے ذریعہ کئی مہینوں کی منصوبہ بندی کا نتیجہ تھی۔
اس  ورکشاپ کا اہتمام صحافت اور فلم سازی کے لئے اسمارٹ فونز کے بڑھتے ہوئے استعمال پر غور و خوض  کرنے کے لیے کیا گیا تھا جو عصری میڈیا  کے لئے ایک جزو لا ینفک بن چکا ہے۔
ورکشاپ کے دوران شرکاء نے انفرادی اسائنمنٹس پر کام کیا  ساتھ ہی  آڈیو ریکارڈنگ، شوٹنگ اور ایڈیٹنگ کے لئے پیشہ ورانہ موبائل ایپس کے طریقہ  استعمال   سیکھا۔
آخری دن، شرکاء کے ذریعہ بنی فلموں اور کہانیوں کی نمائش عمل میں آئی اوران پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
 اس موبائل جرنلزم ورکشاپ میں  ماس ماس کمیونی کیشن، کنورجنٹ جرنلزم، وزول افیکٹس اینڈ اینی میشن، ڈیولپمنٹ کمیونی کیشن اور پی جی ڈپلومہ ان براڈکاسٹ ٹکنالوجی میں ماسٹرز کورسز کے اساتذہ اور دیگر ارکان فیکلٹی شامل تھے۔
ورکشاپ کو عمران عالم اور مریم زہرہ نے کو آرڈینیٹ جو ایم سی آر سی میں فیکلٹی ممبر ہیں۔
ورکشاپ کا اختتام ڈی وی ڈبلیو کی جانب سے گیوینڈولین ہلسی کے ساتھ ہوا، اس موقع پر فیکلٹی کے شرکا کو اسناد بھی دیے گئے۔


جدید تر اس سے پرانی