آریو آر ماسکو نے جامعہ کے شعبہ جات سوشل سائنسز اور ہیومینٹیز کو ہندوستان میں بالترتیب 5 اور 6 رینک سے نوازا

 

 


ماسکو میں قائم راؤنڈ یونیورسٹی رینکنگ (آر یو آر) نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کو اپنی تازہ ترین درجہ بندی میں ہندوستان میں بالترتیب سوشل سائنسز اور ہیومینٹیز میں پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر رکھا ہے۔

درس و تدریس، تحقیق، بین الاقوامی تنوع اور مالی استحکام کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی درجہ بندی میں اس یونیورسٹی کو دو دھاروں میں بالترتیب 417 ویں اور 469 ویں پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔

پروفیسر نجمہ اختر، وی سی، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور محققین کی جانب سے ادارہ کی بہتر کارکردگی کے لئے پیش کیے گئے کام کی تعریف کی اور امید کی کہ آنے والے سالوں میں یونیورسٹی مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

 آر یو آر نے اپریل میں، عالمی سطح کی 1100یونیورسٹیوں میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کو 631 پوزیشن پر رکھا جوگذشتہ سال کے مقابلے747  سے کافی بہتر ہے۔

ہندوستان کی سطح پر یونیورسٹی کو پچھلے سال 16کے مقابلے امسال 11 ویں پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔

 آر یو آردرجہ بندی عالمی سطح پر اعلی تعلیم سے متعلقہ معلومات فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا مقصد طلباء، تعلیمی برادری، یونیورسٹی مینجمنٹ اورپالیسی ساز وغیرہ کو مزید بہتر اور مضبوط بنانا ہے۔

 جامعہ نے کوکواوریلی سیمنڈز (کیو ایس) انڈیا یونیورسٹی رینکنگ 2020 میں بھی نمایاں بہتری دکھائی ہے، جس نے یونیورسٹی کو 21 ویں پوزیشن دیا ہے،جو 2019 میں 28 ویں کے مقابلہ بہتر ہے۔

جدید تر اس سے پرانی