لکھنو ¿ ۵۲دسمبر ۹۱۰۲ءمحلہ بھوانی گنج میں سابق کارپویٹر اشتیاق علی صاحب کے آفس میں غریب و یتیم اور بے سہارا لوگوں کو بڑی تعداد میں کمبل تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر سابق کارپوریٹر اشتیاق علی نے کہا کہ روئے زمین پر بسنے والے تمام انسان ایک جسم کے مانند ہیں۔ انھوں نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ آج مسلمانان عالم کی ذلت و رسوائی اور پستی کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ ہمارے یہاں تعلیم کی کمی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اپنے بچے بچیوں کو عمدہ و اعلیٰ تعلیم دلائیں جس سے انکا مستقبل روشن ہو سکے اور اچھے بُرے کی پہچان ہو سکے نیز خدمت خلق کا جذبہ بھی پیدا ہو۔ اس موقع پر محمد حسیب خان ، محمد نسیم، محمد اکرام، محمد فیصل، قاری ہارون وغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔