جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایم ایف حسین آرٹ گیلری بین الاقوامی سطح شہرت یافتہ ایرانی فنکار ایزدہ اخلگی کے کاموں کی چار روزہ نمائش جاری ہے۔ اس کا اہتمام انور جمال قدوائی ماس کمیونی کیشن ریسرچ سینٹر (اے جے کے ایم سی آر سی) کے شتراک سے کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ”ریسیوٹیشنز“ کے عنوان سے یہ نمائش 11 دسمبر کو افتتاح کیا گیا جو 14 دسمبر 2019 تک جاری رہے گی۔
اخلگی کے کاموں میں، ایک فوٹو گرافر اور فلم ساز جو بڑے پیمانے پر تصوراتی اور اسٹیج فوٹو گرافی کا استعمال کرتے ہیں، اس نمائش کا انعقاد پہلی مرتبہ ہندوستان میں کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ، 'می ایز دی ادر پریفرس 'اور اپنی مشہور تخلیق 'بائی اینڈ آئی وٹنس ' کو بھی دکھایا گیا۔
'می ایز دی ادر پریفرس 'اخلگی کی خود کی تصاویر ہیں جو اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ خواتین کو کس طرح دوسروں کی توقعات کو پورا کرنا ہوتا ہے۔
'بائی اینڈ آئی وٹنس ' ایرانی تاریخ کے ایسے اہم لمحات پر نظرثانی کرتی ہے جن کی کبھی تصویر نہیں بنی ہے۔
جمعہ 13 دسمبر کو ایم ایف حسین ایم پی تھیٹر میں اخلگی کا باقاعدہ استقبال کیا جائے گا۔ اس موقع پر اے جے کے ایم سی آر سی کی پروفیسر سبینہ گڈیوگ اخلگی سے بات چیت بھی کریں گی۔
تقریب کی صدارت جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کریں گی۔
ایم ایف حسین گیلری میں بڑی تعداد میں طلباءاس نمائش کو دیکھنے پہنچ رہے ہیں۔
ایزدہ اخلگی نے آج نمائش کا دورہ کیا یہ نمائش 14 دسمبر تک دوپہر 2:30 بجے تک جاری رہے گی۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے پیبوڈی میوزیم آف آرکیالوجی اینڈ ایتھنولوجی نے ازدیہ اخلگی کو فوٹوگرافی میں 2019 کے رابرٹ گارڈنر فیلو کا نام دیا ہے۔ وہ 2016 میں سوویرین آرٹس پرائز فائنلسٹ اور اقوام متحدہ ہیبی ٹیٹ فوٹوگرافی مقابلہ 2009، لندن کی انعام یافتہ ہیں۔ اس کے کام کو کنٹمپریری میوزیم آف آرٹ، تہران میں بھی دکھایا گیا ہے۔ ان کے کاموں کی نمائش کنٹمپریری فوٹوگرافی میوزیم، شکاگو، سومرسیٹ اسکول آف آرٹ آف لندن، پیرس فوٹو، فوٹو لندن اور الوریچ میوزیم، ویکیٹا، کینساس شنگھائی اور سیئل بایئنئل میں بھی ہو چکی ہے۔
سی آر ای اے جس نے اے جے کے ایم سی آر سی کے ساتھ اس نمائش کا اہتمام کیا ہے 'ری وزی ٹیشن 'صنف اور حقوق کے امور پر کام کرتی ہے۔ اپریل 2019 میں، سی آر ای اے نے ایک ازدہ اخلگی کی نمائش کا اہتمام نیپال کے کھٹمنڈو میں سبینا گڈیہوک نے تیار کیا تھا۔