کیمپس میں پولیس کارروائی سے متاثرجامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کی مدد کے لئے رضاکارانہ عطیات / شراکت کے لئے کچھ لوگوں کی طرف سے اپیل کا نوٹ لیتے ہوئے، یونیورسٹی نے واضح کیا ہے کہ اس نے ایسی کوئی درخواست نہیں کی ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نام سے چندہ اکٹھا کرنے کے لئے کسی بھی تنظیم کی کسی بھی کوشش کی یونیورسٹی حوصلہ شکنی کرتی ہے کیونکہ اس کے پاس طلبہ کو تمام طبی امداد فراہم کرنے کے لئے وسائل موجود ہیں۔