”جشن اردو “میں’نگارشات‘کا اجرائ

 



دہلی پچھلے دنوں اردو اکادمی دہلی کے زیراہتمام للتا پارک ،لکشمی نگر میں شاندار 'جشن اردو' کے رنگا رنگ اردو پروگرام میں رونازہ دور جدید دہلی کے مدیر اعلیٰ ایس ٹی رضا کی کتاب ”نگارشات“ کا اجراءعمل میں آیا۔رسم اجرا میں علاقے کے ایم ایل اے نتن تیاگی ،صدر مشاعرہ طالبرامپوری ،مہمانان خصوصی محمد تعمیر،انا دہلوی، انصاری اطہرحسین ،ایف اسمعیلی،حسیب الرحمن اور ناظم محفل اطہر سعید نے شرکت فرمائی اور ”نگارشات“ پر روشنی ڈالی۔اس کتاب میں ملک کی 20 اہم ادبی شخصیات کی خوبصورت تصویر کشی کی گئی ہے جو نہ صرف عام قاری کی معلومات میں اضافہ کرتی ہے بلکہ ادبی شناخت کا سلسلہ قائم رکھنے میں بھی معاون ہے۔غزل سرائی ،شاندار قوالی اورپروقار مختصر مشاعرے کی ا س حسین تقریب میں اردو کی قابل تعریف تخلیق ”نگارشات“ کا اجراءمعزز و معتبر سامعین کی کثیر تعداد نے دل سے پسند کیا اور اخباروں کے گڑھ لکشمی نگر کو ادب نگر کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آنے کو ایک تعمیری اور سود مند قدم قرار دیا۔


 


جدید تر اس سے پرانی