ملک کا نوجوان طالب علم ملک کامستقبل ہوتا ہے 

 



سیاسی وسماجی تنظیموں نے صدر جمہوریہ ہند کو بھیجا میمورنڈم :حاجی فہیم صدیقی 
 لکھنو ¿۔آج راشٹریہ بھاگیداری آندولن کے قومی کنوینر پی سی کریل کی قےادت میں ایک وفد نے صدر جمہوریہ ہندکو ایک میمورنڈم ضلع مجسٹرےٹ کے ذریعہ روانہ کیا۔ جس میں مطالبہ کیا گےا ہے کہ امن ومان کے ساتھ احتجاج کرنے والوں پر جو تشدد کیا گےا ہے اور نوجوانوں کی گرفتاریاں ابھی بھی جاری ہیں اس کو روکا جائے ۔ گرفتار بچوں کو فوراً رہاکیاجائے اور اس کی اعلیٰ سطح پر جانچ کرائی جائے کہ تشدد پھیلانے اپنے چہروں پر رومال باندھ کرکون لوگ تھے۔ فہیم صدیقی نے کہا کہ اس سے قبل جاٹ آندولن میں دیکھا گےا کہ جاٹوں نے ریلوے لائن تک اکھاڑڈالیں۔ ٹرینیں تک روکی گئےں لیکن پولیس نے لاٹھی تک استعمال نہیں کیا۔ اس وقت دیکھنے میں آیا کہ جن صوبوں میں بی جے پی کی سرکاری ہے وہیں پر احتجاج کرنے والوں پر لاٹھےاں برسائےں گئےں اور گولیاں بھی چلائی گئےں جس میں کئی لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بےٹھے۔ جبکہ دستور ہند اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم احتجاج کرسکتے ہیں پھر اس طرح کا سلوک کیوں کیا گےا اور رات کے اندھےرے میں دن کے اجالے میں گھروں میں گھس کر خواتین کی کھلے عام بے حرمتی کی جارہی ہے اور بے گناہوں کو گرفتار کیا جارہاہے۔ کسی بھی ملک کا نوجوان ملک کا مستقبل ہوتا ہے ان پر اس طرح کا تشدد کرنا اور مقدمہ قائم کرنا مناسب نہیں ہے اس لئے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ محمد آفاق نے کہاکہ یہ مووقع تھا ملک میں امن ومان قائم رکھنے کا۔ لیکن ہمارے صوبے کا مکھیا بدلہ کی بات کررہاہے ایسے شخص سے اور کیا امید کی جاسکتی ہے جو یہ حکم دیتا ہے کہ ٹھونک دو ۔ کئی جگہ وصولی نوٹس لگائی گئی ہے اگر وصولی ہی کرنا ہے تو پہلے مظفر نگر ، گورکھپوراور جہاں جہاں آرا یس ایس اور ہندو یوواواہنی کے غنڈوں نے نقصانات کئے ہیں ان سے وصولی کی جائے۔ صدر جمہوریہ سے یہ بھی مطالبہ کیا گےا ہے کہ جو لوگ گرفتار کئے ہیں ان کو فوراًرہاکیا جائے۔ سی اے اے اور این آر سی کے اس مسودے کو ہم سبھی لوگ بائےکاٹ کرتے ہیں۔ اس کیلئے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی بناکر اس میں رکھا جائے ، اصلاحات کے بعد یہ ایکٹ نافذکریں۔ وفد میں انڈین نیشنل لیگ کے قومی نائب صدر حاجی محمد فہیم صدیقی ، کامریڈ ڈی کے یادو ، شہاب ایڈوکیٹ ، اندرپرکاش بودھ ، شمشےر غازیپوری ، رفیع احمد ایڈوکیٹ ، حامد احمد ایڈوکےٹ وغےرہ موجود تھے ۔ ان سبھی نے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ مرکزی حکومت ملک کی معیشت پر دھیان دے ، مہنگائی آسمان چھو رہی ہے اس پر کنٹرول کرے، نوجوانوں کو روزگار دے،کسانوں کو ان کی فصل کا صحےح معاوضہ دیا جائے ، ملک میں امن ومان بحال رکھنے کی کوشش کرے تبھی ملک خوشحال ہوگا۔


جدید تر اس سے پرانی