بنکر ادھیکار سنگٹھن زیدپور نے آج ضلع مجسٹریٹ آفس پہنچ کرسات نکاتی ریاستی وزیراعلٰی کومنسوب میمورنڈم C D O اور A D M صاحب کو سونپا
جس میں سبسڈی کوبحال رکھنے کے علاوہ مختلف پریشانیوں اورمطالبات پرمشتمل میمورنڈم تفضل حسین انصاری کی قیادت میں ان کے ہمراہ نجم الحسن انصاری،حفیظ الرحمن ممبر،معراج احمدانصاری،حافظ اشتیاق احمد موجودرہے۔اس موقع پر دونوں افسران نے مطالبات پر غور وخوض اور وزیر اعلٰی کو جلدروانہ کرکے جلدمسائل کا تصفیہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔