حیدرآباد میں ڈاکٹر رما ریڈی(بدلاہوانام) کی عصمت ریزی اور قتل کے بعد جہاں ملک بھر میں غم و غصہ کا ماحول ہےل۔وہیں ملک کی عوام جگہ جگہ اس غصے کا اظہار کینڈل مارچ اور احتجاج کے ذریعے کررہے ہیں۔ایسا ہی پیر کی شام مولانا آزاد اردو یونیورسٹی میں طلباء نے ڈاکٹر رما کی حمایت میں کینڈل مارچ نکالا اور ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔اس احتجاج میں سیکڑوں طلباء شریک ہوئے۔احتجاج میں شریک مانو کے یونین صدر عمر فاروق نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزم کو پھانسی کی سزا دی جائے تاکہ اس طرح کی گھنونی حرکت پھر رونما نہ ہو۔دوسری جانب طلباء یونین کی ممبر فاخرہ عابدہ نےمیڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر رما ریڈی(بدلاہوانام)کا اصلی نام لکھ کر نہ شائع کی جائے۔ اگرنام ہی شائع کرنا ہے تو ملزم کے نام کو ظاہر کرےتا کہ دنیا کہ سامنے اس حقیقت واضح ہو۔