اتحاد اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے لئے جامعہ سے شروع ہوا سولو موٹر بائک سفر   


 

وائس چانسلر  نجمہ اختر نے ”ایک دیش ایک راہ“  منصوبے  کے تحت جامعہ المنائی کو کیا روانہ

 

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم، امیتابھ سین نے کل، ”ایک دیش ایک راہ“ کے بینر تلے اتحاد اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے لئے دہلی سے کنیا کماری تک موٹرسائیکل پر سولو سفر کا آغاز کیا۔

پروفیسر نجمہ اختر، وائس چانسلر، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے طلباء اور اسٹاف کی موجودگی میں یونیورسٹی سے اپنے سابق طالب علم امیتابھ کو سفر پر روانہ کیا۔ وائس چانسلر نے امیتابھ کو مشن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی کے لئے فخر کی بات ہے کہ اس کے ایک سابق طالب علم نے اس طرح کے منفرد مشن کا آغاز کیا ہے۔

امیتابھ تقریبا ساڑھے چھہ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ  ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو اجاگر کرنے کے لیے دہلی سے کنیاکماری تک سفر کریں گے۔ 

امیتابھ نے اس مشن کا آغاز محب جامعہ، مرزا فرید الحسن بیگ کی یاد میں کیا ہے، جو مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر ذاکر حسین کے آفاقی اخوت کے نظریہ سے متاثر تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی