قرآن مجید کا ناظرہ مکمل کرنا نہاےت اہم کام:مولانامحمدکوثرندوی


طالبہ آمنہ اشفاق کے ناظرہ قرآن مکمل ہونے کی تقریب سعیدمنعقد
 لکھنو ¿:26دسمبر،تقریب سعیدکو خطاب کرتے ہوئے مولانا محمدکوثر ندوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کا ناظرہ مکمل کرنا نہاےت اہم بات ہے اور اس کی تواتر کے ساتھ یومیہ تلاوت اورقرات مزید فضائل کاذریعہ اور ان سب سے بڑھ کر قرآن شریف کومکمل حفظ کرنا ہے، اس لئے کوشش کی جائے کہ اپنے بچوں کا ناظرہ مکمل کرانے کے بعد ان کو حافظ قرآن بھی بنایا جائے ورنہ کم از کم کچھ پاروں اورسورتوں کا حافظ بنایاجائے،مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا محمدکوثر ندوی نے آمنہ اشفاق کے ناظرہ قرآن مکمل ہونے کی تقریب سعیدمیں کیاانہوں نے مزیدحفظ قرآن کی فضیلت کے بارے میں مزید کہاکہ قرآن مجید کا حفظ کرنا کسی معجزے سے کم نہیں ،قرآ ن شریف کاحفظ مکمل کرنا طالب علم کیلئے اعجازواکرام کے ساتھ ساتھ والدین کے لئے بھی بڑی سعادت ونیکی کی بات ہے،اس لئے کہ کل روزِ قیامت حافظ قرآن کے والدین کو اتنا عظیم الشان تاج پہنایا جائےگا جس کو دیکھ کرتمام انسان رشک کریں گے اوروہ اپنے خاندان کے دس افراد کی بخشش کا ذریعہ بھی بنے گا۔قرآن پاک آخری کتاب ہے اوروہ قیامت تک کے لئے تمام بنی نوع انسان کے لئے رہنمائی اور ہدایت کیلئے نازل ہوئی ہے اور لوگ برابر اس سے مستفید ہوتے رہے ہیں ،انسانی زندگی سے وابستہ تمام مسائل کا حل قرآن مجید کے اندر موجود ہے۔ اوریہ ہم کو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور آخرت کی ابدی ولافانی زندگی کی راہ دکھاتا ہے۔طالبہ آمنہ اشفاق کاناظرہ قرآن مولاناصغیراحمدندوی کی زیر نگرانی میں مکمل ہوا اس موقع پر مولانا ندوی نے بھی طالبہ کو دعائیں دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
  قاری عبداللہ ندوی نے ناظرہ قرآن مکمل ہونے کی تقریب کے دوران قرآنی تعلیمات پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ قرآن کے خزانے اتھاہ ہیں اس سے ہر انسان بہرہ ور ہوسکتا ہے ۔ یہ ہردور کے انسانوں کو اپنے چشمے سے سیراب کرتا آرہاہے قرآن کتاب دعوت اور کتاب انقلاب ہونے کے ساتھ ہی ساتھ تزکیہ و تربیت بھی ہے۔ ساتھ ہی مولانانے ہونہار وذہین طالبہ آمنہ اشفاق کو مبارکباد پیش کیں اوراس کے روشن وتابناک مستقبل کی دعائیں بھی دیں۔اس موقع پر معروف شاعر فاروق عادل نے موقع کی مناسبت نعت پاک اورتہینت نظم قرآن بھی پیش کر دادوتحسین حاصل کیں۔تقریب سعید کے موقع پر بڑی تعداد میں مردوخواتین حضرات موجود تھیں جن میں بطور خاص قاری حسن ندوی،طالبہ کے والداشفاق علی خان، ظفر مسعود، امتےاز علی، محمد اکرم،محمدرفیع، اعجاز علی،محمددانیال، مظہر،جی ایس شرما،جاگرتی ترپاٹھی، ڈاکٹر راجیو وغیرہ موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی